اتنی مہنگی سموسہ پٹی وہ بھی آدھی خراب۔۔ جانیں بغیر گیس کے گھر میں استری سے کیسے سموسہ پٹی بنتی ہے؟

image

پہلے با آسانی ملنے والے مانڈے (سموسہ پٹی) کے ٹھیلے پر اب ایک ہجوم سا نظر آتا ہے، جو ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے پہلے لینے کی تاک میں ہوتا ہے کہ کہیں ختم نہ ہوجائیں۔ مطلب ایک تو بندہ اتنے مہنگے لے رہا ہے اوپر سے لمبی لائن میں بھی لگا ہے، پھر بھی خالی ہاتھ گھر آرہا ہے

اسی لیئے آپ کو روزے میں ان خواریوں سے بچانے کیلیئے ہم لائے ہیں ایک ایسا طریقہ، جس سے آپ گھر میں با آسانی سموسہ پٹی بنا سکتی ہیں وہ بھی بغیر گیس کے۔

سموسہ پٹی بنانے کیلیئے:

۔ میدہ 2 کپ چھان کے

۔ تیل 2 چمچ

۔ نمک ایک چوتھائی چمچ

۔ نیم گرم پانی 2 کپ

ایک تھال میں یہ تمام چیزیں ڈال کر میدہ گوندھ لیں اور تھوڑی دیر ڈھک کے رکھ دیں

اب ایک برتن میں 2 چمچ تیل اور 1 چمچ گھی ڈال کر گرم کر لیں، اور اس میں 2 چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سافٹ سا مکسچر تیار کریں

۔ اب میدے کے پیڑے بنائیں اور بیل کر بڑی بڑی روٹیاں بنا کر رکھ لیں

۔ پھر ایک روٹی پر میدے کا مکسچر چاروں طرف لگا کر چھنا ہوا میدہ اس پر ڈال کر دوسری روٹی اس پر رکھیں، پھر میدہ اور مکس کیا گیا مکسچر لگائیں اور دونوں کو اوپر نیچے رکھ دیں اسی طرح 3 سے 4 روٹیاں اوپر نیچے رکھ لیں

۔ پھر اس کے نیچے اوپر بٹر پیپر رکھ کر ان روٹیوں کو اچھی طرح بیل لیں، اسکے بعد ہلکی گرم استری کو اس پر پھیرتے جائیں یہاں تک کہ بٹر پیپر روٹی سے ہٹ کر الگ ہونے لگے۔

۔ اب پٹیوں کو آہستہ آہستہ ایک دوسرے سے علیحدہ کریں، اور اپنی مرضی مطابق کاٹ لیں۔ اس طریقہ کار سے سموسہ پٹی باریک اور نرم ملائم بنیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Samosa Patti And Roll Patti

Homemade Samosa Patti And Roll Patti - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Samosa Patti And Roll Patti. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.