موسم سرما کے آتے ہی ہر گھر میں مزیدار اور گرما گرم پکوان بننے شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلز پر بھی رش بڑھ جاتا ہے۔ موسم سرما میں اکثر لوگوں کی تعداد پائے کھانے کو ترجیح دیتی ہے اور اسی وجہ سے آج ہم آپ کو پائے کو مزیدار بنانے کی ایسی ٹپ بتاتے ہیں جس سے آپ کے گھر والے مزیدار پائے کا لطف لینے کے ساتھ ساتھ آپ کی تعریف کرتے کرتے نہیں تھکیں گے۔
* پہلی بات اگر پائے کو ہلکی آنچ میں پوری رات پکایا جاے تو یہ مزیدار بنتے ہیں۔
* لیکن اگر آپ بتایا گیا یہ مصالحہ بناکر پائے تیار ہونے کے بعد جب کھانے کے لیے پیش کریں تو اس کے اوپر چھڑک دیں تو یہ مزیدار ہوجاتے ہیں۔
* اس مصالحے کے لیے 3 عدد بڑی الیچی ، 1 عدد دار چینی ، 4 عدد لونگ ، 6 عدد کالی مرچ ، 1 چائے کا چمچ کالا زیرہ لیں۔
* ان تمام اجزاﺀ کو بلینڈ کرلیں اور پائے کے اوپر چھڑک کے کھانے کو پیش کریں۔