ہوٹل میں کھانا بناتے وقت شیف کون سی ٹپس کا استعمال کرتے ہیں؟ جانیئے ایسی ٹپس جو آپ کے کھانوں کا ذائقہ بڑھا دیں

image

کھانا ذائقہ دار ہو اور ہوٹل کی طرح ہی بنے، یہ تو ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے، بلکہ اب تو مرد حضرات بھی مزیدار کھانے بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پیٹ صحیح سے بھر جائے۔ اب چونکہ کھانوں میں ورائٹی اتنی آگئی ہے کہ ایک طریقے سے کھانے بنائے نہیں جاسکتے تو لوگ شیف کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اور ہم بھی آپ کو وومن کارنر میں مختلف شیف کی بتائی گئی ٹپس بتاتے ہیں۔ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مشہور کوگنگ پروگرام ماسٹر شیف کی بتائی گئی ٹپس جو آپ کے کام کو آسان کر دیں۔ ٹپس:

٭ جب بھی کٹتنگ بورڈ پر کوئی بھی سبزی یا پھل کاٹیں، اس کے نیچے تولیہ لازمی رکھ لیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کٹنگ بورڈ کے نیچے تولیہ رکھتے ہیں تو وہ رگڑ نہیں کھاتا اور یوں سبزی جلدی کٹ جائے گی۔

٭ کھانا ذائقہ دار بنانے کے لئے ہوٹل میں شیف زیرے کو اچھی طرح توے پر بھون کر فرائی کرتے ہیں اور پھر کھانے میں ڈالتے ہیں اس سے اچھا ذائقہ آتا ہے۔ ٭ دہی میں ہلدی پھینٹ کر پھر سالن میں ڈالی جائے تو یہ سالن کی گریوی اچھی بن جاتی ہے۔

٭ حسبِ ضرورت آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی اور حسبِ ضرورت زیرہ ڈال کر 2 سیکنڈ پکائیں اور آخر میں صرف ایک انچ کا ٹکڑا ادرک ڈالیں ۔ لیجیئے بھگار تیار ہے اب دال ہو یا سبزی سب ہی ذائقہ دار بنیں گی۔ ٭ دہی کیسے استعمال کریں؟ کھانے میں دہی ڈالنے سے قبل اس میں کالی مرچ ڈال کر مکس کریں، اس سے دہی کھٹی رہے گی اور سالن مزید ذائقہ دار بنے گا۔

You May Also Like :
مزید

Hotel Khana Tips

Hotel Khana Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hotel Khana Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.