ہوٹل کے تولیے دھوتے وقت پانی میں ایسی کیا چیز ڈالتے ہیں جو یہ ہر وقت چمکتے رہتے ہیں؟ جانیئے گھر کے گندے تولیے کو چمکانے کا آسان طریقہ

image

کسی اچھے ہوٹل میں جائیں یا ریسٹورنٹ میں جانے کا اتفاق ہو اور نظر واش روم کی جانب جائے تو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ وہاں کے تولیے ہر وقت اتنے چمکدار اور صاف ستھرے کیسے دکھائی دیتے ہیں کیا یہ لوگ ہر روز ایک نیا تولیہ رکھتے ہیں یا پھر ایسا کونسا طریقہ واشنگ کا استعمال کرتے ہیں رنگین تولیے بھی خوبصورت دکھائی دیتے ہیں اور سفید تولیہ تو انڈے کی طرح چمکدار ہو جاتا ہے۔

ہماری ویب میں ہمیشہ سے ہی آپ لوگوں کی آسانی کے لئے اتنی اچھی اور مناسب ٹپس بتائی جاتی ہیں جس پر آپ لوگوں نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا اور مذید مفید ٹپس بھی مانگی، بالکل ایسی ہی ٹپ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ ہوٹل والے تولیے کو صاف کرنے کے لئے ایسا کیا کرتے ہیں جو وہ چمکدار ارو خوبصورت بن جاتے ہیں۔

ٹپس:

٭ ہوٹل والے اپنے تولیوں کو روزانہ آدھا گھنٹہ گرم پانی میں ڈبو کر رکھتے ہیں تاکہ وہ نرم و ملائم رہے اور جو داغ اس پر لگے ہوئے ہیں وہ بھی کچے ہو جائیں۔

٭ ایک چمچ لیکیوئیڈ کلورین واشر کو سرف میں اچھی طرح مکس کرکے گرم پانی میں ڈال کر چھوڑ دیں جس میں آپ نے تولیے ڈالے ہوئے ہیں۔ اور ساتھ ہی رگڑتی رہیں، اس طرح تولیہ نرم بھی رہے گا اور داغ بھی نہیں لگے گا۔

٭ پھٹکری کے پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر 15 منٹ کے لئے تولیے کو اس میں چھوڑ دیں۔ اس طرح ہوٹل کی طرح آپ کا تولیہ بھی چمکدار ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Hotel Towel Washing Tip

Hotel Towel Washing Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hotel Towel Washing Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.