لکڑی کی کرسی میں لگی گدّی میلی ہوگئی ہے، اسے بنا نکالے صاف کیسے کریں ؟ جانیں صرف ایک چیز سے اسکو صاف کرنے کا آسان طریقہ

image

ہمارے گھروں میں عام طور پر لکڑی کی ٹیبل کرسیاں ہوتی ہیں جس کی کرسی میں گدی فٹ ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ سیٹ لگی ہوتی ہے پہلے سے، اور زیادہ تر اسے صاف کرنے کا خیال کسی کو نہیں آتا جب تک کہ وہ بلکل ہی خراب نہ ہوجائیں۔ مگر کچھ خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو اسے صاف کرنا چاہتی ہیں لیکن اس پر لگے داغ دھبے کسی صورت صاف نہیں ہو رہے ہوتے۔

ایسے میں آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں ایسی ٹپ جس سے آپ بنا کرسی کی سیٹ نکالے اسے با آسانی صاف کر سکتی ہیں، تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کیا کرنا ہے

کرسی کی سیٹ صاف کرنے کا طریقہ

۔ سب سے پہلے ایک پیالے میں دو چمچ بیکنگ سوڈا لینا ہے اور اس میں ایک بڑے لیموں کا رس شامل کر کے مکس کر لینا ہے، اب جہاں جہاں دھبے ہیں وہاں اس پیسٹ کو ٹوتھ برش کی مدد سے لگا کر تھوڑا سا رگڑیں پھر آدھے گھنٹے کیلیئے یونہی چھوڑ دیں، اسکے بعد سوکھے کپڑے یا تولئے سے وہ جگہ صاف کرلیں

۔ اب ایک جگ میں تھوڑا سا پانی لیں اور اس میں شیمپو ملا کر مکسچر بنالیں اور ایک کپڑے کو اس میں بھگو کر کرسی کی سیٹ کو اچھی طرح سے صاف کریں اور کچھ دیر کیلیئے ایسے ہی چھوڑ دیں، اسکے بعد سوکھے تولئے سے صاف کرلیں

۔ لکڑی کو بھی اسی پانی سے صاف کریں لیکن اسے چھوڑنا نہیں ہے بلکہ فوراً صاف کرلینا ہے

۔ آپ دیکھیں گی کہ کیسے آپ کی کرسیوں کی سیٹ بلکل صاف ہوجائے گی اور سیٹ کور بھی خراب نہیں ہوگا

You May Also Like :
مزید

How To Clean Fabric Chair

How To Clean Fabric Chair - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on How To Clean Fabric Chair. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.