چولہے کو صاف کرنے کا طریقہ
چولہے کو صاف کرنے کے لئے آپ کو درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہے ۔
کوئی بھی ڈٹرجنٹ پاؤڈڑ ۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
پانی ۔۔۔۔۔۔آدھ کپ
کچن اسفنج
بنانے کا طریقہ
ایک پیالے میں ڈٹرجنٹ اور پانی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں ۔
استعمال کا طریقہ
۱۔ سب سے پہلے گیس کا وال بند کردیں ۔
۲۔ جن جالیوں سے گیس نکلتی ہے انہیں الگ کرکے رکھ لیں ۔۔
۳۔ اس محلول کو چولہے کے اوپر ، گیس کی جالیوں والی جگہ پر ڈال دیں۔
۔
۴۔ پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔۔
۵۔ کسی چھری یا چمچ کی مدد سے ضدی چکنائی کو آرام سے کھرچیں (ہلکے ہاتھ سے)۔
۶۔ کچن اسفنج سے تمام چولہے کو اچھی طرح صاف کریں (آپ دیکھیں گے کہ کتنی آسانی سے گندگی نکل رہی ہے)۔
۷۔ صاف پانی سے دھولیں ۔۔
۸۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گی کہ چولہا بالکل نئے جیسا ہوگیا ہے ۔