پانی کی ٹنکی گرم ہونے کی وجہ سے پورا دن پانی کھولتا ہوا آتا ہے؟ جانئیے اس ٹنکی کو شدید گرمی میں ٹھنڈا کرنے کے لیے صرف 300 روپے میں یہ طریقہ آزمائیں

image

ہر گھر میں سیمنٹ کی ٹنکی نہیں ہوتی، کیونکہ سیمنٹ کی ٹنکی پر موسم کا زیادہ اثر نہیں ہوتا لیکن جہاں پلاسٹک یا دھات کی ٹنکی ہوگی اس میں موسم کے ڈائریکٹ اثرات پڑتے ہیں اور سردیوں میں ٹھنڈا برف اور گرمیوں میں کھولتا ہوا پانی آتا ہے۔ اب کیونکہ ہمارے ہاں بھی فلیٹوں کا رواج زیادہ ہوگیا ہے تو وہاں اکثر پانی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے زیادہ تر گھروں میں یہ پلاسٹک کی ٹنکیاں ہی لگی ہوتی ہیں۔ ایسے میں اس شدید گرمی میں نہانا بھی ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ یا اگر کہیں باہر سے آئیں اور منہ دھونے کے لئے نل کھولیں تو ایسا پانی ہوتا ہے کہ منہ ہی جل جائے اور یہ سورج کی تپش اور پلاسٹک کی گرمی والا پانی ہماری جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ تو ایسے میں کیا دیسی طریقہ استعمال کیا جائے کہ یہ کھولتا ہوا پانی ٹھنڈا بھی ہو جائے اورا س طریقہ کار میں ہمارا بجٹ بھی متاثر نہ ہو۔ تو اس کے لئے ہم کو دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

تھرموپول شیٹ

جوٹ یا بوری کا کپڑا

اب آپ کی پلاسٹک کی ٹنکی اگر گول ہے تواس کے اطراف میں تھرموپول کی پتلی شیٹ اچھی طرح کسی ٹیپ وغیرہ سے چپکا دیں یا کسی پلاسٹک کی ستلی سے باندھ دیں۔ تاکہ ہر طرف سے ٹنکی کور ہو جائے۔ اور اس پر ڈائریکٹ دھوپ نہ پڑے۔ اس کو ہر طرف سے کور کرنے کے بعد اس کے اوپر جوٹ یا بوری کا کپڑا لپیٹ دیں اور اس کو بھی اچھی طرح پلاسٹک کی ستلی یا ڈوری سے باندھ دیں تاکہ وہ ہوا سے ہٹ نہ جائے۔ چاروں طرف کور کرنے کے بعد اب اس کے اوپر ڈھکنے پر بھی اس کی سائز کی شیٹ کاٹیں اور پھر جوٹ سے کور کر کے اوپرسے بھی ڈھانک دیں اور اس پر کوئی بھاری پتھر وغیرہ رکھ دیں تاکہ اڑ نہ جائے۔ لیجیے آپ کا کولنگ ٹینک تیار ہے۔ اب آپ بہت مزے سے اس پانی سے چاہیں تو نہائیں اور چاہیں تو منہ دھوئیں ۔۔

You May Also Like :
مزید

How To Cool Water Tank In Summer

How To Cool Water Tank In Summer - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on How To Cool Water Tank In Summer. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.