فریج کی ضرورت اس موسم میں حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ اب گرمیاں شروع ہونے لگی ہیں اور ایک ماہ بعد ہی رمضان المبارک کی آمد ہو جائے گی۔ ان دنوں فریج بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ایسے میں ایک مسئلہ سب سے زیادہ دیکھنے میں آتا ہے اور وہ ہے فریج میں سے پانی نکلنا۔ چاہے فریج برف جمائے یا نہ جمائے، اس میں سے پانی ضرور نکل کر بہنے لگتا ہے۔ جس سے خواتین کو کوفت ہوتی ہے۔
اگر آپ کے فریج میں سے بھی دن رات یوں پانی بہہ رہا ہے تو یہ ویڈیو آپ کی آسانی کے لیے ہی ہے۔
فریج میں سے پانی زیادہ تر اس لیے نکلتا ہے کیونکہ فریزنگ پلیٹ کولنگ پیدا کرتی ہے اور اس کے ٹھنڈے ہونے سے کولنگ شروع ہو جاتی ہے۔ تھرموسٹیٹ میں جب کولنگ مکمل ہوتی ہے تو فریج ٹرپ کرنے لگتا ہے اس سے ٹھنڈا بھی ہوتا ہے اور اس کے ٹرپ ہونے سے فریزنگ کا پانی نیچے نکلنا شروع ہوتا ہے اور اس چینل کے ذریعے فریج سے پانی باہر نکلنے لگتا ہے۔ مزید اس ویڈیو میں: