سویٹر پر لگے روؤں کی صفائی کے تین آسان طریقے
سویٹر پر لگے روؤں کے چھوٹے چھوٹے گولے دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں جسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سویٹر بہت پرانی ہے جو اکثر اُن کپڑوں کے ساتھ ہوتا ہے جنہیں زیادہ استعمال کیا جائے ۔ بہرحال اسے صاف کرنا بھی ایک کافی مشکل مرحلہ لگتا ہے اور بعض دفعہ اس کی صفائی کے لئے ایسے برش کا استعمال کرتے ہیں جن کی وجہ سے سویٹر ہی خراب ہو جاتی ہے ۔
ذیل میں ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ ان روؤں کو صاف کر سکتے ہیں ۔
طریقہ نمبر ۱۔
ایک روئیں والے کپڑے کو لیں اور اس کو سید ھا کرکے چاروں طرف کھینچ لیں تاکہ کپڑے میں شکنے نہ آئیں ۔
اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں خاص طور پر وہ مشین جو آپ اپنی جلد کے روؤں کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔
اب الیکٹرک شیونگ مشین کو ہلکے ہاتھ کے ساتھ کپڑوں میں لگائے روؤں کی سمت کی جانب استعمال کریں ۔
طریقہ نمبر۲۔
کپرے کو مضبوطی سے پکڑلیں جیساکہ آپ کے الیکٹرک شیونگ مشین کے استعمال میں کیا تھا۔
اب ایک ریزر لیں اور اسے آپ کپڑے میں لگے روؤں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساستھ ٹھہرا کر استعمال کریں ۔
ریزر کو آہستگی کے ساتھ مزید ٹیرھا کرتے ہوئے سویٹر کے دھاگوں کو کاٹیں تاکہ جتنا زیادہ ممکن ہو سکے صاف ہو جائے ۔
طریقہ نمبر ۳۔
اس کے لئے بہتر ہو گا کہ آپ ایک کاٹن ٹیپ کا استعمال کریں اور اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں ۔
اس کے چپکنے والے حصے کو کپڑے کی سمت میں کرکے لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے مزیددبائیں ۔
اس کپڑے کے مختلف سمتوں کی جانب نکالیں اور یہی عمل بار بار کریں جب تک کہ سارے روئیں ختم نہ ہوجائیں ۔