بجلی کی قیمت کا مقابلہ کرنا تو مڈل کلاس طبقے کے بس سے باہر ہوچکا ہے. ایسے میں عقلمندی کا تقاضہ یہی ہے کہ بجائے مہنگی بجلی کے، روشنی کے لئے متبادل راستے اختیار کیے جائیں. ایسی ہی ایک چیز کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں.
اس کے لیے آپ کوئی بھی جام وغیرہ کا شیشے کا جار لے لیں اور ایک کسی بوتل کے ٹین کا ڈھکن. جام کے ڈھکن کے اوپر ٹین کا ڈھکن رکھیں اور دھاگے میں گرہ باندھ کر دونوں ڈھکنوں سے ایسے گزاریں کہ ایک سرا بوتل کے اندر جا گرے. مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں
بوتل میں ایک کینو کاٹ کر ڈالیں اور آدھی بوتل کو تیل سے بھر دیں. چاہیں تو ایک ٹکڑا داع چینی کا بھی ڈال دیں اور دو موم بتیوں کو چولہے پر پگھلا کر اس شیشی میں سارا موم ڈال کر ڈھکن اچھی طرح بند کردیں
یہ بہترین موم بتی تیار ہوگئی ہے. 4 سے 5 ایسی موم بتیاں تیار کر کے کمرے کے ہر کونے میں رکھ دیں. یہ بغیر خرچ کے کمرہ بھی روشن کریں گی اور کمرے میں خوشگوار مہک رہے گی. ان روشنیوں کے ہوتے ہوئے آپ کو لائٹ جانے کی بھی فکر نہیں ہو گی.