صرف کوئلہ پیس لینے سے چارکول پاؤڈر نہیں بن جاتا بلکہ۔۔ جانیں بازار کا مہنگا چارکول پاؤڈر خریدنے کے بجائے آپ اسے گھر میں کیسے بنا سکتی ہیں؟

image

ایکٹیویٹڈ چارکول پاؤڈر بڑے پیمانے پر مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے، بشمول پانی کی فلٹریشن، ہوا کو صاف کرنا، اور یہاں تک کہ چہرے اور دانتوں کی خوبصورتی کیلیئے بھی اسکا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ اسٹورز میں باآسانی مل جاتا ہے مگر مہنگا ہوتا ہے، اسلیئے کیوں نہ اسے گھر میں بنا لیا جائے؟ گھبرائیں نہیں! یہ عمل مشکل نہیں ہے بس دو چیزوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جا سکتا ہے۔

گھر پر چارکول پاؤڈر بنانے کا طریقہ:

75 ملی لیٹر لیموں کا رس

225 ملی لیٹر سادہ پانی

۔ ان دونوں کو آپس میں مکس کر لیں، 300 ملی لیٹر کا مکسچر بن کے تیار ہوجائے گا

۔ 4 سے 5 کوئلے کے ٹکڑے لے کر اسے اچھے سے دو بار پانی سے دھولیں، تا کہ جو بھی جراثیم یا دھول ہو وہ نکل جائے۔ پھر اسے چھان کر خشک ہونے دیں

۔ خشک کوئلوں کو ڈنڈے کونڈے (ہمام دستے) میں ڈال کر کوٹ لیں (باریک پاؤڈر نہیں بنانا ہے)، اور ایک کانچ کی بوتل میں تھوڑا تھوڑا کر کے پسے ہوئے کوئلے کے ساتھ لیموں کا پانی ڈال کر ہلاتے جائیں

۔ بوتل کو منہ تک نہیں بھرنا ہے بلکہ تھوڑا سا خالی رکھنا ہے، کوئلے اور لیموں پانی کو اچھے سے مکس کر کے بوتل کا ڈھکن لگادیں، اور 24 گھنٹے کیلیئے رکھ دیں

۔ اگلے دن اسے باریک چھلنی سے چھان کر لیموں پانی نکال دیں، اور چھلنی میں ہی کوئلے کو سادے پانی سے واش کرلیں

۔ اب اسے ایک شیٹ پر پھیلا کر دھوپ میں رکھ دیں تا کہ یہ مکمل طور پر خشک ہوجائے، اور اگر مائیکرو ویو ہے تو اس میں رکھ کر خشک کرلیں

۔ جب کوئلے اچھی طرح خشک ہوجائیں تو انہیں گرینڈر میں ڈال کر باریک پاؤڈر بنالیں، آپ کا ایکٹیویٹڈ چارکول پاؤڈر تیار ہے!

You May Also Like :
مزید

How To Make Charcoal Powder At Home

How To Make Charcoal Powder At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on How To Make Charcoal Powder At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.