آپ نے کوکنگ شو یا ریسیپی میں دیکھا ہوگا کہ شیف لوگ کچھ کھانوں میں ادرک، لہسن اور پیاز وغیرہ کے پاؤڈر استعمال کرتے ہیں جو کہ اس کھانے کے ذائقے کو بڑھا دیتا ہے۔ لیکن جب ہم یہی پاؤڈر بازار سے لینے جاتے ہیں تو وہ کافی مہنگا ملتا ہے، اسلیئے ہم میں سے کافی افراد اسے خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔
تو آئیے آج آپ کو پیاز کا پاؤڈر بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں، جو بنا کر آپ سال بھر تک استعمال کرسکتے ہیں۔
پیاز کا پاؤڈر بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے پیاز کو چھیل کر بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
۔ اب ایک چوپر میں تھوڑی پیاز اور 1 چمچ نمک شامل کریں اور بغیر پانی کے پیس لیں۔
۔ ساری پیاز کو اسی طریقہ کار سے پیس کر رکھ لیں۔
۔ اب ایک سے دو ٹرے میں اس مکسچر کو ڈال کر پھیلا دیں اور دھوپ میں رکھ دیں۔
۔ اگلے دن جب پیاز سوکھنے لگے تو اس کے ٹکڑے کردیں تا کہ وہ اچھے سے سوکھ سکے۔
۔ 2 سے 3 دن پیاز کے پیسٹ کو دھوپ میں رکھ کے پوری طرح خشک کرلیں، پھر اسے گرینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔
۔ لیجیئے پیاز کا پاؤڈر تیار ہے! اب اسے کانچ کی برنی میں بھر کے رکھ دیں اور مہینوں استعمال کریں۔