بستر کا گدا خراب ہورہا ہے؟ واٹر پروف گدے کا کوور گھر میں بنانا کا سستا طریقہ

image

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بستر پر بیٹھ کر کھانے پینے سے اس پر پانی یا چائے وغیرہ گر جاتی ہے، ایسے میں جتنا دکھ اسکے گرنے کا نہیں ہوتا اس سے کہیں زیادہ اس بات کو سوچ کر پریشانی ہوتی ہے کہ اب اسے صاف کیسے کیا جائے۔ کیونکہ ایک تو آپ بستر کو دھو نہیں سکتے اور دوسرا اگر اسے پانی سے صاف کر کے سکھایا جائے تو وہ برا سا دھبّا چھوڑ دیتا ہے۔

اسکے علاوہ جن کے گھروں میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں وہاں تو یہ معمول کی بات ہے۔ کبھی بچے بستر پر کچھ گرا دیتے ہیں تو کبھی سو سو کر کے گیلا کردیتے ہیں، ایسے میں خواتین کا کام اور بڑھ جاتا ہے

ایسی صورتِ حال سے بچنے کیلیئے آپ کو ضرورت ہے ایک واٹر پروف چادر کی، جو گیلا پن بھی روکے اور بستر کو داغ دھبوں سے بھی بچائے۔ لیکن چونکہ وہ ہر کوئی خرید نہیں سکتا، اسلیئے آج ہم آپ کو گھر پر ہی واٹر پروف چادر بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔

گھر پر واٹر پروف چادر بنانے کا طریقہ:

۔ آپ نے روڈ وغیرہ پر بینر لگے تو لازمی دیکھے ہونگے، بس آپ کو اسی طرح کا ایک سیکنڈ ہینڈ (استعمال شدہ) بینر لینا ہے جو مارکیٹ میں مل جاتے ہیں

۔ اسکے بعد بستر پر بچھانے والی کوئی بھی چادر لے کر اسے بینر کے حساب سے کاٹ لیں

۔ اب سلائی مشین کی مدد سے بینر کے اوپر چادر رکھ کر اسے سی دیں

۔ چاہیں تو بینر کو بیچ میں رکھ کر دونوں طرف چادر لگا کر بھی آپ سی سکتی ہیں

۔ اگر بینر نہیں لگانا چاہتیں تو مارکیٹ سے واٹر پروف چادر کی ایک شیٹ ملتی ہے، آپ اسے بھی خرید کر چادر میں لگا کے سی سکتی ہیں۔

مکمل طریقہ کار جاننے اور سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

How To Make Waterproof Bedsheet At Home

How To Make Waterproof Bedsheet At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on How To Make Waterproof Bedsheet At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.