سلائی مشین پاکستانی گھرانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام مشین ہے اور اکثر خواتین اپنے کپڑوں کی چھوٹی موٹی سلائی خود ہی کرلیتی ہیں اور کچھ خواتین تو گھروں میں ہی کپڑے سیتی ہیں تاکہ ان کو روزگار بھی مل جائے اور کسی کی مدد بھی ہو جائے۔ اب سلائی مشین آپ کے پاس موجود ہے، مگر آپ کو اس کی سیٹنگ نہیں کرنی آ رہی یا آپ نہیں جانتی کہ کیسے اس کی سلائی باریک یا تھوڑی بڑی سلائی کرنی ہے تو جانیئے سلائی مشین سے متعلق خاص ٹپس۔
آپ سلائی مشین کے سائیڈ میں لگے ہوئے سٹیل کے پن کو اوپر نیچے کریں اور جہاں 1 نمبر لکھا ہوا ہے اس تک پن کو رکھیں۔ یوں آپ باریک سلائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی اور پھر اگر آپ کو بڑی سلائی کرنی ہے تو اس سٹیل کے پن کو اوپر نیچے نمبروں پر سیٹ کرلیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ ایک سفید کاغذ کو مشین میں لگا لیں اور اس پر سی کر چیک کرلیں، اس سے سلائی کا صحیح اندازہ ہو جائے گا۔ اگر سلائی مشین کو چلاتے ہوئے آپ کو بھاری پن محسوس ہو یعنی کہ مشین بہت آہستگی سے چل رہی ہو تو سب سے پہلے آپ ایک اکلے پڑے کو مشین میں لگا دیں اور پھر مشین کے ہر پرزے میں مشین کا تیل لگائیں۔ اور پھر مشین چلائیں، اگر مشین نرمی سے چل رہی ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اگر نہیں چل رہی تو مشین کے اوپری حصے میں موجود گز کو بالکل نیچے کرلیں اور اس میں تیل ڈال دیں۔ کچھ دیر کے بعد اس کو چلائیں اگر پھر بھی مشین صحیح کام نہ کرے تو مشین کو الٹا کرکے رکھیں اور نیچے کے حصوں کی صفائی کریں، جس جگہ سٹل اور بابن لگتی ہے اس کی صفائی کریں، مشین کے چاند کو نکال کر لگائیں، ایک ست دو مرتبہ یہ کام کریں آپ کی سلائی مشین بہت آسانی سے چلے گی اور سلائی بھی صاف ہوگی۔ اگر سلائی صحیح نہ آئے یا مشین خراب ہو جائے تو آپ کے پاس اس کو صحیح کرنے کے دو طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اس کو گھر میں خود ٹھیک کرستی ہیں، اگر پرزے ٹھیک ہوں گے اندر سے تو یہ فوری ٹھیک ہو جائے گی، لیکن اگر اس کے پرزوں میں زنگ لگ گیا ہوگا تو آپ کو لازمی کاریگر سے صحیح کروانی پڑے گی۔
سلائی مشین اگر ہاتھ کی ہو تو سلائی کرتے ہوئے ہاتھ دکھنے لگتا ہے اس میں درد ہونے لگتا ہے اس لیے گھر میں موٹر لگانے کا طریقہ جان لیں تاکہ آپ کو بھی اگلی مرتبہ اپنی سلائی مشین میں موٹر لگانے میں آسانی ہوسکے۔ طریقہ اس ویڈیو میں: