بریانی ہر کسی کی پسندیدہ ڈش ہے۔ جب بھی مائیں بچوں سے سوال کرتی ہیں کھانے میں کیا کھانا پسند کرو گے تو اکثر بچے بریانی کی فرامئش کرتے ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی اس ڈش کو منفرد طریقوں سے کھانا چاہتا ہے۔ شیف مبشر صدیقی آپ کو مزے دار کھانے بنانے کی ریسیپی تو بتاتے ہی رہتے ہیں۔ آج ہم ان کی بتائی گئی بہترین حیدرآبادی چکن دم والی بریانی بنانے کا طریقہ آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ آپ بھی بنائیے حیدرآباد دکن جیسی ذائقہ دار بریانی۔
ٹپ:
٭ سب سے پہلے چکن کو دھو کر تھوڑی دیر دھوپ میں رکھ دیں۔
٭ ایک بڑے پیالے میں 2 چمچ آئل، ہلدی، پسا ہوا دھنیا، کالی مرچ، لونگ اور دار چینی کا پسا ہوا پاؤڈر، دہی، لیموں کا رس، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور پودینہ ڈا کر اچھی طرح گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
٭ اب بڑے پتیلے میں پانی چاولوں کی نسبت زیادہ ڈالیں۔ اس میں ہرا دھنیا اور پودینہ باریک کٹا ہوا، 6 سے 8 لونگ، 1 چمچ زیرہ، 4 سے 6 کٹے ہوئے لیموں اور 1 کپ آئل ڈال کر اچھی طرح دم دیں۔ اور سارا مصالحہ چھنیی کی مدد سے چھان کر علیحدہ کرلیں۔
٭ اب اس میں بھیگے ہوئے چاولوں کو ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔
٭ ایک پتیلے میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں، اس میں دہی، بھنی ہوئی پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ایک کپ آئل کے ساتھ 2 گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح دم دے دیں۔
٭ جب چکن اچھی طرح پک جائے اور چاول ابل جائیں تو ایک پتیلے میں پہلے سالن کی تہہ بچھائیں، پھر چاول کی اسی طرح 4 تہیں لگا دیں۔
سب سے اوپر چاول کی تہہ لگا کر اس پر فوڈ کلر ڈال دیں۔
٭ 20 منٹ دم دے دیں۔ لیجیے مزیدار حیدرآبادی چکن دم والی بریانی بن کر تیار ہے۔ اب اس کو رائتے کے ساتھ سروو کردیں۔