چوک بار چاکلیٹ آئس کریم کھانے کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب گھر میں ہی بنا کر کھا لیں مزے سے۔ تو چلیں جانتے ہیں ٹھنڈی ٹھنڈی آئس چوک بار چاکلیٹ کریم گھر میں بنانے کا آسان طریقہ۔
ترکیب
٭ ایک اوریو بسکٹ یا کوئی بھی چاکلیٹ والا بسکٹ لے لیں اس کو بیلن کی مدد سے اچھی طرح کرش کرلیں لیکن پیکٹ نہ کھولیں۔
٭ اچھی طرح جب بسکٹ کرش ہوجائیں تو پیکٹ کو اوپر سے کھولیں اور اسی میں دودھ ڈال دیں۔ دودھ اتنا ہو کہ بسکٹ بھیگ جائیں۔
٭ اب ایک آئس کریم اسٹک یا پلاسٹک کے چھوٹے چمچ کی پیچھے کی ڈنڈی بسکٹ کے پیکٹ کے درمیان میں رکھ دیں اور اس کو تین سے چار گھنٹے کے لئے فریز کر دیں۔
٭ کوئی بھی چاکلیٹ لے کر اس کو پکائیں تاکہ اچھی طرح پگھل جائے اور اس میں بھنی ہوئی مونگ پھلی شامل کرلیں۔
٭ آئس کریم جب اچھی طرح جم جائے تو اس کے اوپر اچھی طرح پگھلی ہوئی چاکلیٹ لگائیں اور آدھا گھنٹہ دوبارہ جمنے دیں۔
٭ لیجئیے تیار ہوگئی آپ کی گھر کی بنی چوک بار چاکلیٹ آئس کریم۔۔۔ ہے نا آسان ترکیب! تو اب جب دل چاہے خود ہی بنالیں۔