جیسا کہ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ الائچی ہماری صحت کیلیئے کتنی فائدے مند ہے اور اسکا استعمال مختلف کھانوں اور گھریلو علاج میں کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ آپ اس بات سے بھی واقف ہونگے کہ یہ بازاروں میں کس قدر مہنگی فروخت ہوتی ہے اسلیئے اسکے چھوٹے پیکٹ یا پھر ایک چھٹانگ ہی عام طور پر لوگ خریدتے ہیں۔
پر کیا آپ جانتے ہیں کہ الائچی کا پودا آپ اپنے گھر میں بھی لگا سکتے ہیں، اسے لگانے کا آسان طریقہ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ بھی مہنگی الائچی کا استعمال کر سکتے ہیں۔
گھر میں الائچی کا پودا لگانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے آُ نے الائچی کا چناؤ کرنا ہے، جو اچھی موٹی اور پکی ہوئی ہو انکو لینا ہے۔
۔ اب احتیاط کے سے چھری کی مدد سے ان الائچیوں پر ہلکا سا کٹ لگا کر بیج علیحدہ کرلینے ہیں، دھیان رہیں بیجوں پر چھری کا کٹ نہ لگے۔
۔ صرف اچھے بیج جمع کرنے ہیں جو کالے رنگ کے ہو، دس بارہ الائچیوں کے بیج آپ نکال لیں۔
۔ اب ان بیجوں کو ایک کانچ کے گلاس میں ڈال کر اس میں آدھا گلاس پانی بھر دیں، آپ دیکھیں گے مردہ بیج جو ہونگے وہ اوپر آجائیں گے کیونکہ وہ اگنے کے قابل نہیں ہونے اسلیئے انھیں باہر نکال دیں۔
۔ ان بیجوں کو اڑتالیس (48) گھنٹوں کیلیئے بھگو کر رکھ دینا ہے چھاؤں میں۔
۔ اسکے بعد آپ نے انہیں کیسی کھاد میں لگانا ہے اور کس طرح اُگانا ہے اسکا پورا طریقہ سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو پر کلک کریں تا کہ آپ کو اچھے سے سمجھ آسکے