انڈین چنا چاٹ بنائیں اور ذائقے میں کچھ تبدیلی لائیں تاکہ آج ہو جائے افطاری میں کچھ نیا

image

رمضن کی افطاری ہو اور چنا چاٹ نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے مگر اب عام چنا چاٹ نہیں بلکہ کھٹی میٹھی انڈین کرسپی چنا چاٹ بنائیں جو کھاتے ہی سب کہیں واہ آج تو مزہ آ گیا۔

کھٹی میٹھی انڈین کرسپی چنا چاٹ

اجزاء:

چنے: دو سو پچاس گرام (اُبلے ہوئے)

آلو: ایک کپ

پیاز: ایک کپ

ہرا دھنیا: چار کھانے کے چمچ

پاپڑی: آدھا کپ

چاٹ مصالحہ: ایک چائے کا چمچ

دہی: ایک کپ

نمک: آدھا کپ

:چٹنی کے لئے

املی کا رس: ایک کپ

گڑ: دو کھانے کے چمچ

چینی: ایک کھانے کا چمچ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

(لال مرچ: چھ عدد (ثابت

کالا نمک: آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

چٹنی کے لئے:

ایک پین میں املی کا رس، گڑ، چینی، ثابت لال مرچ اور کالا نمک، لال مرچ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے گاڑھا گاڑھا پکائیں کہ چٹنی تیار ہو جائے پھر اسے ٹھنڈا کر کے گرینڈ کر لیں۔

چاٹ کے لئے:

ایک پیلالے میں ابلے ہوئے چنے، آلو، تین چوتھائی کپ چٹنی اور پھر پھینٹا ہوا دہی اوپر سے ڈال دیں اور چاٹ مصالحہ چھڑک دیں، پھر باقی چٹنی ڈال کر اوپر سے پاپڑی، پیاز، دھنیا اور چاٹ مصالحہ ڈالیں،کھٹی میٹھی چنا چاٹ تیار ہے سرو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Indian Chana Chaat Banane Ka Tarika

Indian Chana Chaat Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Indian Chana Chaat Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.