میرے گھر کی استری ہر کچھ دن میں ایسی کالی ہو جاتی ہے اور پھر ۔۔ جانیئے استری کو دوبارہ نئے جیسا صاف کرنے کا آسان طریقہ

image

کپڑے استری کئے بغیر ان کی سلوٹیں ختم نہیں ہوتی ہیں اور نہ ہی نئے جیسے لگتے ہیں اور جوں ہی ان کپڑوں کو استری کریں یہ نئے جیسے دکھتے ہیں۔ مگر استری کرتے کرتے کب کپڑوں کے ڈیزائن اور کپڑوں کے رنگ استری پر جم جائیں، اندازہ ہی نہیں ہوتا یا خود بخود استری پیچھے سے کالی پڑ جاتی ہے۔ اس کالک کو صاف کرنے کے لئے کچھ مفید ٹپس ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔ کیونکہ خواتین اکثر استری کے کالے ہونے کی وجہ سے پریشان ہوتی ہیں۔ ہماری ویب کی ایک صارف نے بھی اپنی مشکل کا حل جاننے کے لئے ہم سے پوچھا تو ان کے لئے ہم بتا رہے ہیں آپ کو سب سے آسان طریقہ۔

ٹپس:

٭ استری پر ایک لموں کا چھلکا اچھی طرح رگڑ لیں۔

٭ ایک چمچ کافور کے پاؤڈر میں ایک چمچ سفید سرکہ مکس کریں اور اس سے استری کو صاف کریں۔ استری کے پیچھے موجود سارا کالا پن بالکل صاف ہو جائے گا۔

٭ ایک تولیے کو گرم پانی میں ڈالیں، اور پھر اس تولیے کو استری کے پیچھے پھیریں، پھر دو چٹکی اینو ڈالیں اور گیلے تولیے سے رگڑلیں۔ یہ ٹپ بھی آپ کے خوب کام آئے گی۔

You May Also Like :
مزید

Istri Saaf Karne Ka Asan Tarika

Istri Saaf Karne Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Istri Saaf Karne Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.