پرانے سوئیٹر سے رواں کیسے نکالیں اور جلی ہوئی استری کیسے ٹھیک کریں؟ پیسے اور وقت بچانے والی قیمتی ٹپس

image

استری کچھ دن استعمال کے بعد نیچے سے کالی ہوجاتی ہے اور کپڑوں پر نشان چھوڑنے لگتی ہے. اس کو اگر کسی چیز سے صاف بھی کر لیں پھر اس کیسطح کھردری اور خراب ہوجاتی ہے. اس لئے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کی پرانی استری بالکل نئی بن جائے گی اور آپ کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا.

توٹھ پیسٹ لے کر کالے نشانوں پر لگائیں اور پھیلا لیے. کچھ دیر ایسے ہی چھوڑ دیں اس کے بعد کسی ریگ مال یا برتن مانجھنے والے جونے سے استری صاف کر لیں. توٹھ پیسٹ کی وجہ سے استری خراب نہیں ہوگی اور چمک اٹھے گی. اوپری حصوں پر بھی توٹھ پیسٹ لگا کر پرانے توٹھ برش یا جونے سے صاف کر لیں. پرانی استری نئی بن جائے گی.

پیاز کو چھیل کر کاٹ لیں اور ابال کر پانی بنا لیں اب اس میں مالٹے کا رس اور دو گولی ڈسپرین ملائیں اور جس شیمپو سے سر دھوتی ہیں وہ ڈال کر شیمپو کر لیں. یہ مکسچر سردیوں میں بالوں کی خشکی دور کرے گا اور انھیں پرکشش اور حسین بنا دے گا.

اگر مرچیں وغیرہ کاٹتے ہوئے ہاتھوں پت جلن ہو تو سرسوں کا تیل لگا لیں. یا پھر پہلے ہی ہلکا تیل لگا کر مرچیں کاٹیں اور بعد میں ہاتھ دھو کر دوبارہ تیل لگا لیں.

پرانے سوئیٹر پر رواں آجاتا ہے جسے ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ برتن دھونے والے جونے کو سوئیٹر پر پھیریں اور رواں نکال لیں.

You May Also Like :
مزید

Istri Thek Karne Ka Tarika

Istri Thek Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Istri Thek Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.