جلے چنے یا سالن کی بو کو بتائے گئے ٹوٹکے سے ختم کریں اور بنائیں ذائقہ دار چنے اور رکھیں اس کا ذائقہ برقرار

image

اکثر اوقات جلدی جلدی میں یا کسی دوسری مصروفیت کے باعث چنے یا سالن جل جاتے ہیں یا پھر پتیلی کے نیچے تلوے میں لگ جاتے ہیں۔

اور تھوڑا سا ہی سالن جلے تو اس سے پورے سالن کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے اور کھاتے وقت گھر والے صرف باتیں سناتے ہیں۔

اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوجاتا ہے تو جان لیں یہ طریقہ کہ کس طرح آپ اپنے جلے ہوئے سالن کی بو چھپا سکتی ہیں۔

ٹپ

٭ سالن جلنے پر سب سے پہلے تو آپ پتیلی بدل لیں اور جلی ہوئی پتیلی کو دھو کر صاف کرلیں۔

٭ سالن یا چنوں کی مقدار کے مطابق دودھ ایک کپ میں نکالیں اور پورے سالن پر چاروں طرف ڈال کر اچھی طرح چمچ چلا دیں اور ہلکی سی آگ پر دو منٹ پکا دیں۔

٭ ایسا کرنے سے جلنے کی بو سالن سے ختم ہوجائے گی اور ساتھ ہی آپ کے سالن کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوگا۔

٭ گھر والے بھی بھانپ نہیں سکیں گے کہ آپ کا سالن جل گیا تھا۔ تو بس اب سے آپ بھی آزمائیں اور اپنی محنت کو بچائیں۔

You May Also Like :
مزید

Jale Cholay Ki Bu Khatam Karne Ka Tarika

Jale Cholay Ki Bu Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Jale Cholay Ki Bu Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.