افطار کے لئے چنے اور رات کے لئے کھانا بنانے کی جلدی ہر گھر میں خواتین کو رہتی ہے، کیونکہ افطار کے دیگر آئٹمز بنانے میں بھی وقت لگتا ہے اور سب یہی چاہتی ہیں کہ قبل از وقت تمام کھانا بن جائے، تاکہ گھر والوں کو وقت پر سروو کر دیں۔
لیکن جلدی کے چکر میں اکثر چنے گلانے رکھنے دیں تو وہ جل جاتے ہیں اور اکثر سالن جل جاتا ہے، جس سے وقت پر تیار تو کرنے میں آپ کامیاب ہو جاتی ہیں، مگر کھانے میں جلنے کی بو آتی ہے اور ذائقہ بھی کچھ خراب سا ہو جاتا ہے۔
ایسے میں آج وومن کارنر آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے جا رہا ہے، جانیئے کیسے آپ اس بو کو ختم کر سکتی ہیں۔
ٹپ:
٭ سالن جلنے پر سب سے پہلے تو آپ پتیلی بدل لیں اور جلی ہوئی پتیلی کو دھو کر صاف کرلیں۔
٭ سالن یا چنوں کی مقدار کے مطابق دودھ ایک کپ میں نکالیں اور پورے سالن پر چاروں طرف ڈال کر اچھی طرح چمچ چلا دیں اور ہلکی سی آگ پر دو منٹ پکا دیں۔
٭ ایسا کرنے سے جلنے کی بو سالن سے ختم ہوجائے گی اور ساتھ ہی آپ کے سالن کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوگا۔