جیولری صاف کرنے کا آسان گھریلو طریقہ

image

جیولری صاف کرنے کا آسان گھریلو طریقہ

زیورات یا جیولری کی صفائی کے لئے انتہائی محتاط ہونا ضرور ی ہے کیونکہ اگر آپ نے اس کی صفائی کے لئے کسی سخت قسم کے کیمیکل کا استعمال کیا تو اس سے آپ کی جیولری بھی خراب ہو سکتی ہے ۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح آسانی کے ساتھ اپنی جیولری صاف کرسکتے ہیں ۔

ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی لیں اور اس میں Liquid Detergentکے کچھ قطرے ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں ۔

اب پندرہ منٹ کے لئے اس محلول میں جیولری کو ڈالیں تاکہ یہ سوپ والا پانی اس میں اچھی طرح مکس ہوجائے ۔

ساتھی ہی ایک نرم ٹوتھ برش لیں اور اس کی مدد سے آپ جیولری کے ایک ایک حصے کو اچھی طرح صاف کرلیں ۔

اب جیولری کو ہلکے گرم پانی سے دھولیں اور اسے ایک نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں ۔

اب آپ دیکھیں گے کہ آپ کی جیولری ایک دم سے صاف اور شفاف ہوگئی ہے ۔

ٹوتھ پیسٹ سے زیورات کی صفائی

سونے یا چاندی کے زیورات کی چمک ماند پڑنا معمول کی بات ہے ۔ ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار زیورات کے اُوپر لگا کر انہیں اُنگلی کی پُور سے رگڑیں اور پھرکپڑے کے ٹکرے سے صاف کریں ۔ زیورات جگما اُٹھیں گے ۔

You May Also Like :
مزید

Jewelry Saaf Kerny Ka Asan Gharelo Totka

Jewelry Saaf Kerny Ka Asan Gharelo Totka - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Jewelry Saaf Kerny Ka Asan Gharelo Totka. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.