ہر وقت سر پر ڈوپٹہ نہ رکھیں کیونکہ؟ جانیئے جوؤں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا بہترین طریقہ آج ہی آزمائیں اور اس مصیبت سے جان چھڑائیں

image

اچھے اور خوبصورت بال پسند تو پر کسی کو ہوتے ہیں لیکن بالوں کی دیکھ بھال کرنا اتنا آسان کام نہیں ہے، بالوں کے جہاں متعدد مسائل ہیں وہیں سب سے بڑا مسئلہ جوؤں کا سر میں گھر کر جانا ہے۔ ایک بار اگر یہ سر میں گھس جائیں تو آسانی سے جان نہیں چھوڑتی ہیں، اسی لیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں جوؤں اور لیکھوں سے چھٹکارہ پانے کے کچھ طریقے۔

جوؤں کیوں ہوتی ہیں؟

اگر آپ کے سر میں جوئیں اور لیکھیں کافی زیادہ ہوگئی ہیں تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ لازمی ہوگی جسیے کہ

۔ گیلے بالوں کو بنا خشک کئے باندھ لینا

۔ مسلسل بالوں کو ڈھانپ کے رکھنا یا ہر وقت اسکارف پہنے رکھنا

۔ اگر آپ کے بالوں میں پسینہ ضرورت سے زیادہ آتا ہے تو یہ بھی ایک وجہ ہے

۔ راستے یا رش والی جگہ میں سر کو کھلا رکھنا، سر جوڑ کر سیلفی لینا وغیرہ اس سے دوسروں کے سر سے جوئیں جلدی منتقل ہوجاتی ہیں

۔ کسی کا کنگھا استعمال کرنا یا پھر کسی کے گندے تکیئے پر سر رکھ کر سونا

جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے کچھ گھریلو طریقے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنا سر صاف کر سکتے ہیں

پیاز کا پانی:

ایک درمیانے سائز کی پیاز لے کر اسے پیس لیں اور اسکا پانی الگ کرلیں، اب اس پانی میں روئی ڈبو کر سر کی جڑوں میں اچھی طرح لگالیں۔ پیاز کی بدبو جوؤں کو بلکل نا پسند ہوتی ہے اسے سونگھتے ہی وہ آپ کا سر چھوڑ دیں گی۔

نیم کے پتوں کا پانی:

نیم کے تازہ پتوں کو اچھی طرح دھو کر پیس لیں اور اسکا پانی الگ کرلیں، اب اس پانی میں دو چمچ سرسوں کا تیل کے شامل کرکے اس کو دو سے تین گھنٹوں کیلیئے اپنے سر میں لگائیں، اسکے بعد شیمپو کرلیں۔ جوؤں کو سرسوں کا تیل بہت پریشان کرتا ہے، اور نیم چونکہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت رکھتی ہے اسلیئے اسکا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔

لہسن کا پانی:

لہسن کے پندرہ سے بیس جوئے (ٹکڑے) لے کر اسے باریک پیس لیں اور اسکا رس نکال علیحدہ کرلیں، اب اس میں آدھا لیموں نچوڑ دیں۔ اس مکسچر کو دو گھنٹے کیلیئے اپنے سر میں لگائیں اسکے بعد سر دھو لیں اس نسخے سے نہ صرف جوئیں بلکہ لیکھیں بھی غائب ہو جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Joen Khatam Karne Ka Tarika

Joen Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Joen Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.