بلینڈر میں فوائل کی بال ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں کھانا بنانے سے جڑی اہم ٹپ، جو آپ کے کھانے کے ذائقے اور مشین دونوں کو فائدہ پہنچائے

image

ہمارے یہاں اکثر گھروں میں ایک ہی مکسچر گرینڈر اور جوسر ہوتا ہے، جس میں میٹھا بھی پیسا جارہا ہوتا ہے اور تیکھا بھی۔ کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں میٹھے اور تیکھے کے چکر میں الگ الگ مشینیں کون لے گا، جو ہے بس اسی سے کام چلاؤ والا حساب ہے۔

ایسے میں جب ہم بلینڈر میں مرچی وغیرہ پیستے ہیں تو اس میں تیزائی اور کڑواہٹ آجاتی ہے، جو مشین دھونے کے بعد بھی مکمل طور پر نہیں جاتی۔ اور جب ہم دوسرے کھانے، یا کوئی میٹھی چیز پیستے ہیں تو اس میں اسکا ذائقہ آجاتا ہے جو کہ بہت برا لگتا ہے۔

اسی لیئے آج ہم آپ کے اس مسئلے کیلیئے لائے ہیں ایک چھوٹی سی مگر اہم ٹپ

بلینڈر میں فوائل کی بال ڈالنا:

مکسچر بلینڈر میں اخبار کا ایک ٹکڑا پھاڑ کر ڈالیں اور اوپر سے ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں، اسکے بعد فوائل پیپر لیں اور اس کو مٹھی سے دبا کر بلینڈر میں ڈال دیں۔ اب اس میں تھوڑا پانی ڈال کر تینوں چیزوں کو ایک ساتھ بلینڈ کریں

جب پیسٹ بن جائے تو اسے نکال کر بلینڈر کو دھو کر صاف کرلیں، ایسا کرنے سے نہ تو اس میں بدبو رہے گی نہ ہی کڑواہٹ۔

You May Also Like :
مزید

Juicer Machine Mein Foil Ki Ball Dalne Se Kya Hota Hai

Juicer Machine Mein Foil Ki Ball Dalne Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Juicer Machine Mein Foil Ki Ball Dalne Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.