کان چھیدوانا ہر خاتون کو پسند ہوتا ہے اور بچیوں کے کان تو بچپن میں چھیدوا دیے جاتے ہیں کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ بچپن میں بچوں کے کان جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور زیادہ پکتے نہیں ہیں۔ کانوں کو صحیح ہونے میں ویسے تو وقت لگتا ہے لیکن یہ جلدی ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ کان چھیدوانے کے بعد سرسوں کا تیل یا کوکنگ آئل لگانے کے لیے کہا جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں گریس زیادہ ہوتی ہے جس سے کان پکتے نہیں ہیں۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بڑی عمر میں خواتین کے کانوں کے یہ سوراخ بہت بڑے ہو جاتے ہیں اور لٹکنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کانوں کی بالیاں یا جمھکیاں بھی اتارنی پڑتی ہیں اور کچھ کے تو سوراخ اتنے بڑے ہو جاتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے کان ہی لٹک گئے ہوں۔ اگر آپ کے کان کے سوراخ بھی یونہی بڑے ہو رہے ہیں تو آپ بھی بس سرجیکل ٹیپ کی یہ ٹپ ضرور استعمال کریں۔
سرجیکل ٹیپ جو مارکیٹ میں بآسانی دستیاب ہوتی ہے جسے ڈاکٹر عام طور پر سرجری کرکے ٹانکوں پر لگاتے ہیں بس اس کا ایک چھوٹا ٹکڑا کاٹ لیں اور اس کو اپنے کان کے سوراخ کے پہلے پیچھے والے حصے پر چسپاں کردیں اور پھر آگے والے حصے پر اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اگر آپ کو کانوں میں بالیاں یا جھمکیاں پہننی ہیں تو پہن لیں اس سے نہ تو زخم بنے گا اور نہ کان خراب ہوگا بلکہ اس سے زخم بھی جلدی بھر جاتے ہیں۔
لیکن اگر کانوں میں سے پیپ آ رہی ہو تو آپ بام لگائیں اور پولی فیکس کا استعمال کریں اس سے زخم زیادہ نہیں بنے گا اور یہ جلدی ٹھیک ہونے لگے گا۔