اکثر آپ نے دیکھا ہوگا بڑی بوڑھیوں کے کان کے سوراخ ضرورت سے زیادہ بڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بالیاں اور ٹاپس نہیں پہن پاتیں اور اگر پہن بھی لیں تو وہ لٹکتے رہتے ہیں۔ یہ مسئلہ صرف عمر رسیدہ خواتین کو در پیش نہیں ہے بلکہ جو لڑکیاں اور خواتین بھاری بھاری بالیاں اور جھمکیاں پہنتی ہیں ان کے کان کے سوراخ بھی وقت سے پہلے بڑے ہوجاتے ہیں۔
کچھ عورتیں تو ان سوراخوں کو چھوٹا کروانے کیلیئے سرجری بھی کرواتی ہیں لیکن ظاہر ہے ہر کوئی اتنا خرچہ نہیں اٹھا سکتا اسلیئے وہ دوسرے متبادل تلاش کرتے ہیں۔ تو ایسی ہی خواتین کیلیئے آج ہم لائے ہیں بنا سرجری کروائے کان کے سوراخ ٹھیک کرنے کا طریقہ وہ بھی سستے میں
کان کا سوراخ کم کرنے کا طریقہ:
اگر آپ بالیاں، جھمکیاں یا بُندے وغیرہ پہننے کی شوقین ہیں اور کانوں کے بڑے سوراخوں کی وجہ سے اپنا شوق پورا نہیں کر پارہی تو اس طریقہ پر عمل کریں
سنی پلاسٹ تو آپ سب نے ہی استعمال کی ہوگی کبھی نہ کبھی، آپ کو کرنا یہ ہے کہ واٹر پروف سنی پلاسٹ لینی ہے اور اس کا پیلا والا حصّہ ہٹا کر دونوں طرف کی اسکن کلر والی پٹی کاٹ لیں اور اس کو اپنے کان کے سوراخ کے پہلے پیچھے والے حصے پر چسپاں کردیں اور پھر آگے والے حصے پر اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اگر آپ کو کانوں میں بالیاں یا جھمکیاں پہننی ہیں تو پہن لیں اس سے آپ کے کانوں کی بالیاں بلکل بھی نہیں لٹکیں گی اور نہ زخم بنے گا اور نہ کان خراب ہوگا۔