گھر کے کالے پتیلے اور برتن صرف 5 منٹ میں نئے جیسے چمکانے کا ایسا طریقہ جو حیران کر ڈالے

image

کسی بھی عورت کے سگھڑ پن کا اندازہ لگانا ہے تو اس کے گھر کے باورچی خانے کو دیکھ لیں ۔ یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں سے خاتون خانہ کا سلیقہ جھلکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں گھریلو خواتین ہفتے میں کم از کم گھر کے سارے برتنوں کو بہت اچھی طرح ریت سے مانجھتی تھیں تاکہ کھانا پکانے کے سبب ان پر جمنے والی کالک کو صاف کر کے ان کو چمکا سکیں اور اپنے سگھڑ پن کا ثبوت دے سکیں

ریت سے برتن دھونا اب مشکل کیوں

ماضی میں صحن میں کھلی جگہ پر بیٹھ کر برتن چمکانا بھی ایک خاص کام ہوتا تھا جو کہ آج کے دور میں چھوٹے گھروں کے سبب کرنا بہت مشکل ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کچن میں ریت سے برتن مانجھ بھی لیۓ جائيں تو اس کے بدلے میں گٹر بند ہونے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے جو کہ ایک بڑے مسلے کا سبب بن سکتے ہیں

برتن اور پتیلے چمکانے کا جدید طریقہ

آج ہم آپ کو برتن چمکانے کا ایک جدید طریقہ بتائيں گۓ جس سے کم محنت سے برتن بالکل نئے ہو جائيں گے اور ان کو مانجھنے کی مشقت سے بھی بچ سکتے ہیں

برتن چمکانے کے لیۓ ایک چمچ نمک لے لیں اور اس کو برتن کی اس جگہ پر پھیلا کر لگا لیں جہاں کالک موجود ہے اس کے بعد ایک چمچ بیکنگ پاوڈر بھی نمک کی طرح پھیلا کر لگا لیں اور اس کے بعد اس پر چند قطرے ڈش واش لیکوئڈ لگا لیں اس کے بعد اس کو ٹشو پیپر سے ڈھک دیں اور اس کے اوپر آدھی پیالی سفید سرکہ کی ڈال کر دس منٹ تک چھوڑ دیں

پھر ٹشو پیپر ہی سے رگڑ کر برتن کو صاف کر لیں بغیر رگڑے اور مانجھے ٹشو پیپر کو ہٹانے پر برتن کی کالک خود بخود صاف ہو جاۓ گی اور برتن بالکل نۓ جیسے نظر آنے لگیں گے

اس طریقہ کا سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ اس طریقے سے نہ تو مانجھنا پڑتا ہے اور نہ ہی اس میں ایسے اجزا شامل ہیں جو گٹر بند کرنے کا باعث ہو سکتے ہیں تو اب آرام سے اپنے کچن میں چمکتے برتن رکھیں اور سب پر اپنے سگھڑاپے کا رعب جمائيں

You May Also Like :
مزید

Kale Bartan Chamkane Ka Tarika

Kale Bartan Chamkane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kale Bartan Chamkane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.