سلنڈر پر کھانا پکانے سے برتن کالے ہوگئے ہیں؟ اب برتنوں پر جمی ضدی کالک کو اس آسان طریقے سے منٹوں میں صاف کریں

image

گیس کی بندش کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈر کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے، سلنڈر سے جہاں فوری کھانا بنانے کی سہولت میسر آتی ہے وہیں برتن کالے ہونے کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے تاہم اس رپورٹ میں ہم آپ کو پانی گرم کرنے اور سلنڈر کی وجہ سے کالے ہونے والے دوسرے برتنوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

سلنڈر کے استعمال سے اکثر کھانا پکانے کے دوران برتن کالے ہوجاتے ہیں، ایسے برتنوں کی صفائی کے لیے بازار میں مختلف اقسام کے صابن اور پاؤڈر دستیاب ہیں لیکن باورچی خانے میں پائے جانیوالے کچھ اجزاءایسے برتنوں کی صفائی کیلئے ہرچیز سے زیادہ بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔

سرکہ اور میٹھا سوڈا آپ کے کچن میں موجود ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے آپ بدترین جلے ہوئے برتنوں کو بھی نئے جیسے چمکدار بناسکتے ہیں۔

آپ ایک کپ سرکہ، دو چمچ میٹھا سوڈا، اور ایک کپ پانی لے لیں۔ دھونے والے برتن میں کچھ پانی ڈال کر اس میں سرکہ ڈال دیں اور چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تواسے اتار لیجئے۔ اب اس میں میٹھا سوڈا ڈالیں اور کچھ دیر بعد برتن دھولیں۔

اگر اب بھی کچھ ضدی داغ باقی ہوں تو ان پر بیکنگ سوڈے کا پیسٹ بنا کر لگادیں اور کچھ دیر بعد جب دوبارہ برتن دھوئیں گے تو یقینا یہ داغ بھی صاف ہو جائیں گے ۔

You May Also Like :
مزید

Kale Bartan Saaf Karne Ka Tarika

Kale Bartan Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kale Bartan Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.