کلیجی کی بو کو کیسے ختم کریں؟ جانیں اس کو نرم و ملائم اور بدبو سے پاک بنانے کا وہ طریقہ جو ہوٹلوں میں شیف استعمال کرتے ہیں

image

بکرا عید ہو اور گھر میں کلیجی نہ بنے ایسا تو ہو نہیں سکتا، بڑی عید پہ جہاں ایک طرف قربانی ہوتی ہے وہیں دوسری طرف کلیجی چولہے پر چڑھ جاتی ہے۔ پر اکثر خواتین کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ اتنا دھونے اور پکانے کے باوجود بھی کلیجی کی بدبو ختم نہیں ہوتی جس سے کھانے کا مزہ خراب ہوجاتا ہے۔ آج ہم لائے ہیں کچھ ایسے نسخے جس سے آپ کی یہ پریشانی دور ہوجائے گی۔

کلیجی کی بدبو دور کرنے کا طریقہ:

۔ ایک بڑا ثابت لہسن لے کے اسے بنا چھلکا اتارے کچل لیں، اب اسے اچھی طرح کلیجی پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیئے رکھ دیں۔ پھر اسے پانی سے دھو کر چھنی سے چھان لیں تاکہ سارا پانی نکل جائے، اس کے بعد جب آپ پکائیں گے تو کلیجی میں بدبو نہیں آئے گی۔

۔ کلیجی پکانے پہلے تیل میں چار دانے میتھی دانے کے ڈالنے سے بھی اسکی بدبو دور ہوجاتی ہے۔

۔ کلیجی کاٹنے سے پہلے اسے چھ سے سات پانی سے دھولیں تاکہ اس میں موجود جما ہوا خون اور گند اچھے سے نکل جائے۔

۔ کلیجی کو بنا دھوئے اس میں لیموں نچوڑ کے ڈال دیں بیج سمیت اور پندرہ منٹ کے لیئے چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر پکائیں ایسا کرنے سے بدبو ختم ہوجائے گی۔

۔ کلیجی کو چھوٹے ٹکروں میں کاٹنے کے بعد پانی میں ڈال کر اس میں چار سے پانچ چمچ سفید سرکہ شامل کریں اور بیس منٹ کے لیئے رکھ دیں اس سے آپ کی کلیجی بلکل صاف ہوجائے گی اور بُو بھی مٹ جائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Kaleji Ki Smell Door Kese Karen

Kaleji Ki Smell Door Kese Karen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kaleji Ki Smell Door Kese Karen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.