عیدِ قرباں نزدیک ہو تو خواتین پہلے ہی کھانے کی ڈشز کی لمبی لسٹ تیار کرلیتی ہیں کس دن کیا پکانا ہے جیسے بنانا ہے گوشت کیسے گلانا ہے۔ اب قربانی کے بعد ہر گھر میں سب سے پہلے کلیجی تو لازمی بنتی ہے۔
اور سب کو ہی نرم ملائم کلیجی پسند ہوتی ہے ۔
لیکن بعض خواتین کی کلیجی سخت رہ جاتی ہے اور گھر والوں کی باتیں تیار ہوجاتی ہیں۔
اس عید اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی بنائی ہوئی کلیجہ نرم ملائم اور بلکل سوفٹ پکے تو چلیں جانیں ایک آسان طریقہ۔
* کلیجی کو نرم بنانے کے لئے ہمیشہ کلیجی کو ڈھک کر پکائیں اور پندرہ منٹ سے زیادہ اس کی بھنائی نہ کریں ۔
* یا پھر کلیجی کو سوفٹ بنانے کے لئے کبھی بھی نمک شروع میں نہ ڈالیں ۔
* بلکہ سرو کرتے وقت نمک ڈال کر ہلکا سا گرم کرلیں ۔
* اس سے کلیجی سوفٹ بنے گی ۔
* اگر شروع میں نمک ڈالیں گے تو کلیجی پتھر ہو جائے گی