بکرا عید پہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ نئے نئے قسم کے پکوان بنا کر گھر والوں کو کھلائے اور سب سے تعریفیں وصول کرئے ایسے میں ہم لائے ہیں آپ کے لیئے کالی مرچ کے مزیدار اور منفرد قسم کے کباب جسے کھا کر ہر کوئی آپ کی تعریف کریگا اور اسے بنانا تو اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔ کالی مرچ کے کباب بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے؛
اجزاء:
گائے/ بکرے کا گوشت 1 کلو
آلو 2 سے 3 عدد
انڈے 2 سے 3 عدد
کالی مرچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
تیل فرائی کرنے کے لیئے
طریقہ:
گوشت کو اچھی طرح سے دھو کر ایک دیگچی میں ادرک لہسن کے پیسٹ اور پانی کے ساتھ ابالنے رکھ دیں، پانچ منٹ تیز آنچ پر ابالنے کے بعد اس میں ثابت کالی مرچیں اور نمک ڈالیں اور اسے گلنے کے لیئے چھوڑ دیں۔ اب جب تک گوشت گل رہا ہے تب تک آپ دوسری دیگچی میں آلو اور انڈے بوائل کرلیں، انڈے ابالنے کے بعد اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ دیں۔ گوشت گلنے اور اسکا پانی سوکھنے پر چولہا بند کردیں۔
پھر ڈنڈے کونڈے کی مدد سے گوشت اور کالی مرچ کو اچھی طرح کُوٹیں، اب اس میں ابلے ہوئے آلو اور انڈے شامل کرکے آپس میں ملا لیں، آپ چاہیں تو اس میں ہری مرچ بھی باریک کتر کے ڈال سکتے ہیں مزید تیزائی کے لیئے۔ اب اس مکسچر کے مٹھی کی شکل میں کباب بنالیں اور پھینٹے ہوئے انڈے میں لگا کر فرائی کرلیں۔ منفرد اور مزیدار کالی مرچوں کے کباب تیار ہیں۔
ٹپ:
کباب میں تھوڑا سا چکن پاؤڈر ملا لینے سے اسکا مزہ مزید بڑھ جائے گا۔
کباب بناتے وقت ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا لینے سے اسکی شکل اچھی بنتی ہے اور وہ ٹوٹتے نہیں ہیں۔