قالینوں کی زندگی بڑھانے اور ان کو صاف کرنے کے لئے ٹوٹکہ
قالینوں کو صاف کرنے ، چمکانے اور ان کی زندگی بڑھانے کے لئے ٹوٹکہ یوں ہے کہ جب آپ قالین بچھائیں تو ان کے نیچے پرانے اخبار فرش پر بچھا دیں ۔ اسطرح قالین اور فرش دونوں کی رگڑائی اور گھسائی کم ہوگی ، گھر میں سیڑھیوں پر جب قالین فکس کروانا ہوتو بھی ہر اسٹیپ پر اخبار بچھا کر قالین لگوائیں اس طرح یہ زیادہ دیر چلیں گے۔