590 روپے کلو آئل ہوگیا، بچوں کو آلو کے چپس بنا کر دینے سے بھی ڈر لگتا ہے ۔۔ 5 ایسے کھانے جو کم آئل میں باسانی بن سکتے ہیں، اب بچت بھی اور ذائقہ بھی

image

مہنگائی کے اس دور میں جہاں 590 روپے کلو آئل اور 580 روپے فی کلو گھی کی قیمت ہوگئی ہے، ایسے میں ایک عام انسان کھانا بنانے سے پہلے کئی مرتبہ سوچتا ہے کہ آج ایسا کیا بناؤں کے آئل بھی کم سے کم استعمال ہو اور کھانا بھی اچھا بنے۔ گھروں میں بچے امیوں سے فرمائشیں کرتے ہیں کہ کھانے میں فرائز بنا دیں، سپیگھٹی بنا لیں۔ کچھ بچے بریانی کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اور ہر وقت یہی فرمائشیں چلتی رہتی ہیں لیکن مہنگے آئل کے اس دور میں کھانا بنانے سے پہلے خواتین آئل کی قیمت سے گھبرا رہی ہیں۔ ظاہر ہے پورا مہینہ چلانا ہے۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں وہ 5 کھانے جن میں آئل کی کھپت بھی کم ہوگی اور یہ ذائقہ دار بھی بنیں گے۔

٭ سٹیم چکن:

چکن کھانے کے شوقین افراد سٹیم چکن بنا کر اپنا آئل بچا سکتے ہیں کیونکہ اس میں کم سے کم آئل استعمال ہوتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیے پہلے ایک پیالے میں چکن، دہی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، الائچی پاوڈر، گرم مصالحہ، لیموں کا رس، لہسن ادرک کا پیسٹ اور 2 ٹیبل سپون تیل ڈال کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر چکن کو ایک پین میں ڈالیں اور بچا ہوا مصالحہ چکن کے اوپر ڈال دیں۔ اب مصالحے والے پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پین میں ڈالیں اور اچھی طرح ڈھکن ڈھک دیں جب تک بھاپ اچھی طرح نہ بن جائے چکن کو سٹیم ہونے دیں۔ پھر رائتے کے ساتھ سروو کردیں۔

٭ دالیں:

دالیں کھانے میں صحت مند بھی ہیں اور آئل کی بچت کے لیے سب سے اچھا کھانا بھی ہیں۔ دال چاہے چنے کی ہو یا مونگ کی، ماش کی ہو یا مسور کی تمام ہی دالوں میں کم سے کم آئل استعمال ہوتا ہے۔ بچے اگر دال کھانے میں جھجک محسوس کریں تو ان کو کیری کے اچار یا چٹنی کے ساتھ سروو کردیں۔ کھانا بھی چٹ پٹا اور ذائقہ دار ہو جائے گا ساتھ ہی آئل کی فکر بھی نہیں ہوگی۔

٭ میکرونی/ سپیگھٹی:

میکرونی اور سپیگھٹی میں معمول کے کھانوں کے مقابلے کم آئل استعمال ہوتا ہے۔ ان کو آپ بنا آئل کے ابال لیں اور گریوی کے لیے آئل کا استعمال کرلیں اس طرح کھانا بھی مزے دار ہو جائے گا اور جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا۔ میکرونی/ سپیگھٹی بنانے کے لیے آپ سبزیوں کو اگر فرائی کیے بغیر پکائیں تو یہ اچھا ڈائٹ فوڈ ہے۔

٭ سٹیم ویجیٹیبل:

سٹیم چکن کی طرح سٹیم ویجیٹیبل بھی کم آئل والے کھانوں میں شمار ہوتی ہے۔ جس کو اکثر فٹنس ٹرینر بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ غذائیت بھی بھرپور ملے اور وزن میں کمی بھی آسکے۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے 2 چمچ آئل یا 2 چمچ مکھن اور اپنی پسند کے مطابق سبزیاں ان کو باریک کاٹ لیں اور پین میں ڈال کر ایک کپ کے برابر پانی ڈالیں، 1 چمچ سویا سوس، آدھا چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ، آدھا چمچ املی کا پیسٹ اور اچھی طرح مکس کرکے ڈھکن ڈھک دیں۔ 10 منٹ کے بعد اس کو اچھی طرح مکس کرلیں اور جب سبزیاں بالکل پک جائیں تو ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

٭ کھچڑی:

کھچڑی میں تو آئل صرف بگھار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک کپ چاول اور آدھا کپ مونگ کی دال کو بھگو دیں اور پھر ان کو اچھی طرح ابال لیں۔ ابالنے میں بالکل بھی آئل کا استعمال نہ کریں۔ اب ایک پتیلی میں تھوڑا سا آئل اور ایک جوا لہسن، ایک چٹکی ہلدی، ایک چٹکی کالی مرچ پاؤڈر، ایک چٹکی زیرہ اور ادرک کا پیسٹ ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور ابلے ہوئے چاول اور دال ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔ لیجیے کم آئل میں کھچڑی بھی تیار ہے۔ بچت کرنے کے لیے ہر ہفتے کے مینو میں اسی طرح سے کھانوں کو شامل کرلیں اور ویکنڈ یعنی چھٹی والے دن بریانی اور دیگر کھانوں کا اہتمام کرلیں یوں کھانا بھی مزے دار بنے گا اور جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا۔

لیکن بچے آلو کے چپس کی فرمائش کریں تو؟

شام کے وقت اکثر گھروں میں بچوں کی فرمائش ہوتی ہے کہ آلو کے چپس کھانے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ آئل استعمال ہوتا ہے۔ اگر گھر میں 2 بچے ہیں تو 2 ہی آلوؤں کے فرائز بنائیں تاکہ بچے بھی ایک مقدار میں کھائیں، زیادہ نہ کھائیں۔ اس کے علاوہ ہفتے میں کوئی 3 دن بنا لیں کہ ان دنوں میں آپ بچوں کو فرائڈ آئٹم کا ناشتہ کروائیں یوں آپ کا بچت بھی زیادہ نہیں لگے گا۔

You May Also Like :
مزید

Kam Oil Mein Banne Wale Khane

Kam Oil Mein Banne Wale Khane - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kam Oil Mein Banne Wale Khane. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.