آپ بھی کمبل کو دوبارہ نئے جیسا چمکا سکتے ہیں، جانیئے اس کو واشنگ مشین میں ڈال کر دھونے کا طریقہ جس سے نہ آئے بدبو اور نہ رہے کوئی داغ

image

سردیاں آ چکی ہیں، ہر کوئی اپنے کمبل اور رضائی نکال رہا ہے۔ لیکن استعمال سے پہلے ان کو دھونا بھی لازمی ہے کہ کہیں کوئی گندگی یا کوئی ایسا چھوٹا موٹا کیڑا اس کے اندر تو نہیں۔ اگر آپ بھی اپنا کمبل دھونے کا سوچ رہے ہیں تو اب اس کو اپنی واشنگ مشین میں ڈال کر آرام سے دھو لیں۔ وہ وقت الگ تھا جب اس کو ہاتھوں سے دھوتے تھے نچوڑتے تھے۔ اب اتنا وقت ہے اور نہ اتنی طاقت۔ اس لئے جانیئے کمبل کو دھونے کا سب سے آسان طریقہ

ٹپس:

اگر آپ کے پاس ڈبل مشین ہے جس میں کپڑے دھلتے اور خشک ہوتے ہیں تو آپ کے لئے کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے بس کمبل کو اس میں آدھا آدھا کرکے ڈالیئے اور آدھا دھلنے پر خشک حصے میں منتقل کردیں اور باقی دوبارہ دھو لیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس ڈبل مشین کی سہولت نہیں ہے تو آپ اپنے کمبل کو واشنگ مشین میں کھول کر ڈالیں، پھر مشین چلائیں، پہلے 4 منٹ کے لئے چلائیں، پھر کچھ وقت بند کردیں، یوں تھوڑی تھوڑی دیر کے لئے مشین چلائیں تاکہ نہ مشین پر زور پڑے اور نہ ہی آپ کو زیادہ محنت کرنی پڑے۔ اس طرح آپ کمبل کو مشین میں ہی دھو سکتی ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ پہلے مشین میں پانی اور سرف ڈال کر چلالیں تاکہ جھاگ بن جائیں اور پھر بآسانی آپ کا کمبل دھل جائے۔

You May Also Like :
مزید

Kambal Washing Machine Mein Dhone Ka Tarika

Kambal Washing Machine Mein Dhone Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kambal Washing Machine Mein Dhone Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.