پرانے کانچ کے برتن مہمانوں کے سامنے رکھنے میں شرم آتی ہے ؟ جانئے شیشے کے برتنوں کو بلکل نئے جیسا چکمدار کیسے بنایا جائے

image

کانچ کے برتن ہر گھر میں ہی ہوتے ہیں جن میں کچھ برتن ہم روزمرہ کے استعمال کیلیئے رکھتے ہیں جبکہ کچھ ہم مہمانوں کے آنے پر نکالتے ہیں۔ ایسے میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ رکھے ہوئے شیشے کے برتنوں کی چمک وقت کے ساتھ ماند پڑجاتی ہے جبکہ استعمال والے برتنوں پر داغ رہ جاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں کافی برے لگتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نہ جانے ان برتنوں کو استعمال کرتے ہوئے کتنے سال گزر گئے

آج ہماری ویب آپ کے اس مسئلے کو حل کرنے کیلیئے لائی ہے ایک ایسی ٹپ جس پر عمل کرکے آپ اپنے کانچ کے پرانے برتنوں کو بلکل نئے جیسا کرسٹل کلین اور چمکدار بنا لیں گے

کانچ کے برتن چمکانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آپ اپنے تمام پرانے کانچ کے برتن نکال کر اسے سوکھے کپڑے سے پونچھ لیں تا کہ اس پہ جمی دھول مٹی صاف ہوجائے

۔ ایک ٹب یا بڑے پیالے میں گرم پانی لیں اور اس میں دو سے تین چمچ ڈش واشنگ لیکویڈ اور آدھا چمچ امونیہ ایسڈ کا پاؤڈر ڈال کر چمچ سے ہلا لیں

۔ اب ایک ایک کرکے برتن کو اس مکسچر میں ڈبا کر اسکوش برائڈ کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر دھوتے جائیں، جب سارے برتنوں کو گھس لیں تو اسکے بعد انھیں دھونے لے جائیں

۔ دھونے کے بعد انھیں ایسے ہی چھوڑ نہیں ہے ورنہ پانی کے دھبّے کانچ پر رہ جائیں گے، بلکہ ایک صاف اور سُوکھے کپڑے کی مدد سے ان کو اچھے سے پونچھ کے رکھ لینا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ کیسے پرانے برتن ایک دم کرسٹل کلین ہوگئے ہیں۔

۔ اگر امونیہ پاؤڈر نہ ملے یا گھر پر موجود نہ ہو تو، اس کی جگہ آپ بیکنگ سوڈا اور لیموں یا پھر سفید سرکے کا استعمال کر سکتے ہیں

You May Also Like :
مزید

Kanch Ke Bartan Saaf Karne Ka Tarika

Kanch Ke Bartan Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kanch Ke Bartan Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.