بازار سے کپڑے کیوں ڈائی کروانے جب گھر پر 20 روپے میں ہو سکتے ہیں تو ۔۔ کپڑوں پر اچھی اور پکّی ڈائی کرنے کا نہایت آسان طریقہ

image

اکثر سفید کپڑے زیادہ وقت الماری میں رکھنے سے پیلے ہوجاتے ہیں یا ہلکے رنگ کے ایک ہی کپڑے پہن کر آپ بور ہوجاتے ہیں، ایسے میں خواتین ان کپڑوں کو بازار سے ڈائی کروا کے الگ رنگ دے دیتی ہیں تا کہ وہ نئے لگیں۔ آج ہم ایسی ہی خواتین کیلیئے لائے ہیں نہایت کم پیسوں میں گھر پر کپڑے ڈائی کرنے کا آسان طریقہ، جس سے دکانداروں کو دینے والے اضافی پیسے بچ سکتے ہیں۔

کون سے کپڑے پر رنگ چڑھتا ہے؟

ڈائی کرنے کیلیئے سب سے پہلے کپڑے کی جانچ ضروری ہے، آیا اس پہ رنگ چڑھے گا بھی یا نہیں۔ اسکے لیئے آپکو کرنا یہ ہے کہ قمیض الٹی کرکے اس کے اضافی دھاگوں کو جو نکلے ہوئے ہوتے ہیں، لائٹر یا ماچس کی تیلی سے جلا کر دیکھنا ہے اگر تو دھاگے فوراً جل رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے رنگ آسانی سے چڑھ جائے گا۔

گھر پر ڈائی کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے قمیض یا شرٹ کو سادے پانی میں ڈال کر پورا گیلا کردینا ہے، تا کہ رنگ کرتے وقت اس پر دھبے نہ جمیں

۔ اب ایک پرانی دیگچی میں پانی ابالنے رکھ دیں، دیگچی اتنی بڑی ہو کہ آپ کی قمیض اس میں آسانی سے گھوم سکے

۔ ابلتے ہوئے پانی میں ایک چمچ نمک ڈال دیں اس سے رنگ پکّا چڑھتا ہے

۔ کھولتے ہوئے گرم پانی میں ایک چمچ کلر پاؤڈر ڈالیں، جو بھی رنگ آپکو کرنا ہو وہ با آسانی بازار سے 20، 30 روپے کا مل جائے گا

۔ اگر آپ کو گہرا یا ڈارک رنگ چاہیئے قمیض پر تو اسکے لیئے آپ دو سے تین چمچ کلر پاؤڈر کے ڈالیں

کپڑے کو رنگنے کا عمل:

قمیض کو آہستہ آہستہ رنگ والے پانی میں ڈالیں اور ساتھ ساتھ ڈنڈے یا لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تا کہ رنگ کہیں زیادہ کہیں کم نہ ہو بلکہ ایک جیسا ہو ہرطرف سے، اس عمل کو کیسے کرنا ہے اسے سمجھنے کیلیئے ویڈیو کو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Kapray Dye Karne Ka Tarika

Kapray Dye Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kapray Dye Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.