سردیوں میں کپڑوں اور سویٹر کی چرچراہٹ دور کرنے کا آسان گھریلو نسخہ ۔۔ اب سردی کے کپڑے پہن کر خارش نہیں ہوگی

image

کپڑوں کی چر چراہٹ سے جلد پر خارش اور پھر الرجی ہو نے لگتی ہے تو اس مسئلے کے حل کے لئے آز مائیں یہ آسان ٹوٹکا اور پھر کچھ بھی پہنیں کپڑے نہیں چپکے گے

سردیوں میں بالخصوص ریشمی کپڑے جسم سے چپکتے ہیں، چرچراہٹ پیدا کرتے ہیں اور یوں لباس کی پوری ساخت ہی متاثر ہوتی ہے۔ کچھی یہی حال سویٹر اور مصنوعی ریشوں والے گرم کپڑوں کا بھی ہوتا ہے جو دوسرے لباس سے رگڑ کھا کر چرچراہٹ پیدا کرتے ہیں۔ خواتین کو شادی کے لباس پہننے میں بہت دقت پیش آتی ہے۔ پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ اکثر بال سویٹر سے چپک جاتے ہیں اور مزید حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔ اب سرکے اور کنڈیشنر کے جادو سے لباس کی چرچراہٹ کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔

سرکہ اور کنڈیشنر

دھلے ہوئے سویٹریا چپکنے والے لباس کو سردیوں کے لحاظ سے کنڈیشنڈ کرنے کے لیے ایک بڑے برتن میں صاف پانی لیجئے۔ اب اس میں تین بڑے چمچے سفید سرکہ ملادیجئے۔ سرکے اور پانی کے محلول میں سویٹر، شرٹ یا لباس کو اچھی طرح ڈبودیجئے تاکہ سرکہ لباس میں جذب ہوجائے۔ یہ عمل 15 منٹ کے لیے کافی ہے۔

اس کے بعد گیلے سویٹر پرہرجگہ کنڈیشنر لگائیں لیکن سویٹر کو کھیچنے سے گریز کیجئے۔ زیادہ کھیچ تان سے خود سویٹر کی شکل بگڑسکتی ہے۔ نصف گھٹنے تک ہیئر کنڈیشنر کو اس میں جذب ہونے دیجئے اور اس کے بعد لباس یا سویٹرکو اچھی طرح دھولیجئے تاکہ سرکہ اور کنڈیشنر نکل جائے۔

اب اس لباس کو ایک صاف تھیلی میں رکھ کر رات بھر فریج میں رکھ دیں۔ صبح کو سویٹر پہن لیجئے اور یوں اس کے چپکنے کا عمل ختم ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ جس طرح بالوں کا کنڈیشنر ہمارے بالوں کو نرم کرتا ہے عین اسی طرح وہ لباس میں اون یا مصنوعی ریشوں کو ہموار کرتا ہے۔ اس طریقے سے ریشوں میں برقِ سکونی بھی ختم ہوجاتے ہیں جو لباس کے چپکنے کی وجہ بنتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Kapron Ki Chirchirahat Door Karne Ka Tarika

Kapron Ki Chirchirahat Door Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kapron Ki Chirchirahat Door Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.