کچن میں موجود یہ چیز بنائے آپ کے کپڑوں کو چمکدار۔۔ تو اب کپڑوں کو گھر میں بنے بلیچ سے دھوئیں اور بنائیں ان کو نئے جیسا

image

کپڑوں پر اکثر ایسے ضدی نشانات اور داغ دھبے لگ جاتے ہیں جو کسی ڈٹرجنٹ سے صاف نہیں ہو پاتے اس کے لئے بازاری بلیچ کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ بازاری بلیچ میں ایسے ہائی کنسنٹریٹڈ کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے جو داغ دھبوں کا خاتمہ تو کر دیتے ہیں مگر کپڑے کی کوالٹی اور رنگت کو خراب کردیتے ہیں جس کی وجہ سے نئے کپڑے بھی جلد پرانے ہو جاتے ہیں۔

اکثر خواتین کے رنگ برنگے کپڑوں پر کھانا پکاتے وقت آئل کے دھبے پڑ جاتے ہیں یا پھر کھانے کے رنگ کے جو بلیچ سے دھلنے پر کپڑوں کی چمک اور رنگ خراب ہو جاتے ہیں اور مرد حضرات کے کاٹن کے کپڑوں پر بلیچ کے لگنے سے بعض اوقات پیلے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ ان تمام مسائل سے بچنے کے لئے گھر میں ہی اس ٹپ کا استعمال کرتے ہوئے بلیچ تیار کرلیں جو کپڑوں کو چمکائے اور ان کو صاف بنائے ۔

ٹپ:

• پانچ لیموؤں کا رس نکال کر اگ کرلیں۔

• ایک کپ پانی میں چار چمچ بیکنگ سوڈا اور کپڑوں کو دھونے والا سوڈا شامل کرلیں۔

• پھر اس میں دو سے تین چمچ سرکہ ڈالیں اور تمام چیزوں کو مکس کرلیں۔

• لیجیئے آپ کا سستا اور معیاری بلیچ گھر میں ہی تیاتر ہو گیا ہے۔

اب مہنگے سے کپڑوں کو سستا سا بلیچ چمکائے اور ان کو نئے جیسا بنانے میں آپ کی مدد کرے۔

You May Also Like :
مزید

Kapron Ko Bleach Se Dhone Ka Tarika

Kapron Ko Bleach Se Dhone Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kapron Ko Bleach Se Dhone Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.