گھر میں موجود پرانے کپڑوں کو ڈائی کیسے کریں؟ جانیں آسان اور سستا طریقہ اور بنائیں ہر کپڑے کو نئے جیسا

image

کپڑوں کا خیال خواتین مردوں سے زیادہ رکھتی ہیں اور ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے کپڑے ہمیشہ نئے نظر آئیں نہ ان کا رنگ خراب ہو اور نہ ہی ان کی شان، مگر ایسا ممکن ہوتا نہیں ہے اور جیسے ہی کپڑوں کا رنگ مدھم پڑنے لگتا ہے وہ کپڑے الماریوں کے کونوں میں گھسا کر رکھ دیئے جاتے ہیں اور پھر کچھ وقت کے بعد الماری کھولیں تو ان کپڑوں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ دوبارہ پہن لیئے جائیں لیکن پھیکا رنگ دیکھ کر دل نہیں چاہتا تو آج ہماری ویب آپ کو بتانے جا رہا ہے اپنے کپڑوں کو گھر میں خود کیسے ڈائی کریں؟

ٹپ

٭ ایک بالٹی پانی گرم کرلیں اس طرح کہ پانی ابل جائے۔

٭ پھر اس میں ایک چمچ کھانے کا رنگ (جو آپ کو پسند ہو) وہ ڈال کر 3 منٹ پکائیں۔

٭ 15 سے 25 روپے کا ڈائی رنگ بازار میں آسانی سے مل جاتا ہے اس کو خرید لیں۔

٭ اس ڈائی رنگ کو ایک پلیٹ میں نکالیں اور ساتھ ہی آدھا چمچ ہلدی مکس کریں۔

٭ پھر ہلدی ملے ہوئے رنگ کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر مکس کرلیں اور 15 منٹ مزید پکا لیں۔

٭ اب چولہے کی آنچ ہلکی کریں اور اس میں اپنے کپڑے ڈال کر ایک مرتبہ کسی لکڑی یا بڑے چمچ سے خوب چلائیں۔

٭ لیجیئے رنگ ہوگئے آپ کے پُرانے کپڑے۔

٭ اگر آپ چاہتی ہیں کہ ان کپڑوں میں دھاریوں نُما رنگ آئے تو آپ کپڑوں کو اچھی طرح طے کریں اور ان میں تین تین انچ کے فاصلے سے دھاگہ باندھ دیں۔

٭ پھر ان کو رنگ میں 20 منٹ پکا لیں۔

٭ پھر ان کو نکالیں اور سادے پانی سے دھو کر سُکھا دیں۔

٭ آخر میں جب کپڑے سوکھ جائیں تو ہی دھاگے کھولیں۔

٭ لیجیئے پُرانے کپڑے نئے ڈیزائن اور نئے رنگ میں ہوجائیں گے تیار۔

You May Also Like :
مزید

Kapron Ko Dye Karne Ka Tarika

Kapron Ko Dye Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kapron Ko Dye Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.