عیدِ قرباں پر جانور کا گوشت کاٹتے وقت کپڑوں پر خؤن کے داغ دھبے لگ ہی جاتے ہیں جس کی وجہ سے مرد حضرات بھی پریشان ہوتے ہیں اور چن چن کر ایسے کپڑے نکالتے ہیں جو گندے یا پھٹے پرانے ہوں تاکہ خون لگ جائے اور داغ نہ نکلے تو ان کپڑوں کو پھینک دیں، مگر الثر بچے گھر کے باہر نکلتے ہیں اور ادھر کی قربانیاں دیکھتے رہتے ہیں، کہیں کسی جانور کے خون کی چھینٹ لگ جاتی ہے تو کبھی گھر میں گوشت کاٹتے وقت خون کا داغ لگ جاتا ہے، ایسے میں کپڑوں کو خون کے نشانات سے پاک بنانے کے لیے اس عید آپ بھی یہ طریقہ آزمائیں اور اپنی بڑی مشکل آسان کرلیں۔
خون کے داغ صاف کرنے کا طریقہ:
٭ بازار میں آپ کو پرچون کی دکان سے بآسانی ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا محلول ایک بوتل میں مل جائے گا، اس کو ابھی لا کر رکھ لیں تاکہ جب قربانی کا جانور کٹے اور کپڑوں پر خون لگے تو آپ کے پاس اس کو صاف کرنے کا حل موجود ہو۔ اس محلول کو 1 چمچ نکالیں اور ایک مگ میں ڈال دیں، ساتھ ہی تھوڑا سا سرف اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس سے وہ کپڑے دھوئیں جن پر خون کے داغ دھبے لگ گئے ہیں، اس طرح آپ کے کپڑوں پر خون کے ساتھ اگر کوئی دوسرا نشان بھی لگ گیا ہوگا تو وہ بھی صاف ہو جائے گا۔
٭ اگر آپ کو یہ محلول نہ ملے تو آپ ایک پیالے میں 2 چمچ بیکنگ سوڈا، 1 چمچ میٹھا سوڈا، 4 چمچ سرکہ اور 4 لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں اس میں 2 اینو کے ساشے ڈال کر گاڑھا محلول تیار کرلیں۔ اب جس بھی کپڑے سے خون کے داغ ہٹانے ہیں،اس کو اس محلول میں
بھگو دیں اور ادھے گھنٹے بعد رگڑ کر دھو لیں، لیجیے کپڑے بھی صاف ہو جائیں گے اور آپ کو پریشانی بھی نہیں ہوگی۔