اگر آپ سے بھی قیمہ پراٹھا صحیح نہیں بنتا تو یہ طریقہ اپنائیں اور مزیدار قیمہ بھرے پراٹھے بنائیں

image
قیمے کے پراٹھے بہت مزے کے بنتے ہیں ایک مرتبہ آپ خود اس طریقے سے بنا کردیکھیں آپ کو بنانے میں بھی اچھا لگے گا اور کھانے میں بھی۔

ترکیب:

٭ ایک پاؤ قیمہ دھو کر اچھی طرح ابال لیں اور اس میں ہلدی، دھنیا، لال مرچ، کالی مرچ ، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ اور اناردانہ ڈال کر اچھی طرح پکا لیں کہ قیمہ گل بھی جائے اور اس میں مصالحہ بھی لگ جائے۔

٭ سفید آٹے میں تھوڑا سا نمک ڈال کر آٹا گوندھ لیں اور روٹی کی طرح پیڑے بنا لیں۔ان پیڑوں کو بیلن سے بیل لیں اب تھوڑا تھوڑا قیمہ اس کے بیچ میں رکھ کر پھیلائیں اور دوسرا بیلا ہوا پراٹھا اس کے اوپر ڈال کر ڈبل کرلیں تاکہ قیمہ بھی پراٹھے کے اندر ہی رہے اور یہ پک بھی جائے۔

٭ توے پر پراٹھے کو ڈال دیں آئل ڈال کر پکالیں۔ لیجئیے تیار ہیں آپ کے قیمے کے سپیشل پراٹھے۔

ٹپ:

٭پہلے قیمے کو پکالیں۔ آٹا دو سے تین گھنٹے قبل گوندھ لیں اور چاہیں تو شملہ مرچ قیمے میں کاٹ کر ڈال لیں۔

You May Also Like :
مزید

Keema Paratha Banane Ka Tarika

Keema Paratha Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Keema Paratha Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.