کیلوں کو بتائے گئے طریقے سے کریں ہفتہ بھر محفوظ اور رمضان میں بار بار بازار جانے سے پائیں نجات

image

کوئی پھل دسترخوان پر ہو یا نہ ہو کیلا ضرور موجود ہونا چاہیئے کیونکہ بچے ہوں یا بڑے کیلے سب شوق سے کھاتے ہیں۔ رمضان میں جہاں تمام پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہوتی ہیں وہیں ا کثر لوگ دو تین دن کے لئے ایک ساتھ ہی بازار سے کیلے خرید لاتے ہیں مگر بعد میں وہ پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ کیلا دیر تک نہیں رہ پاتا اور یہ کالے پڑجاتے ہیں یا تو خراب ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں ۔

کیلوں کو خراب ہونے سے بالکل بچایا جاسکتا ہے بس آپ رکھیں کیلوں کو بتائی گئی ٹپ کی طرح یہ رہیں گے بالکل تازہ اور کالے بھی نہیں پڑیں گے۔

ٹپس:

٭ کیلے کے اوپری حصے پر المونیم فوائل اچھی طرح لپیٹ دیں۔

٭ پھر ان کو فریج یا فریج کے بغیر بھی رکھیں تو یہ رہیں گے ایک دم تازہ اور ان کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوگا۔

٭ اس ٹپ سے کیلے ایک ہفتے تک بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

٭ ایک اور ٹپ یہ بھی ہے کہ جن کیلوں کو فروٹ چاٹ میں ڈالنے لگیں تو کاٹنے کے بعد تھوڑی دیر بیکنگ سوڈا میں ڈپ کرکے رکھیں اور پھر فروٹ چاٹ میں ڈالیں اس سے کیلے کبھی کالے نہیں پڑیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Kelay Mehfooz Karne Ka Asan Tarika

Kelay Mehfooz Karne Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kelay Mehfooz Karne Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.