خود کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے کے لیے اور دن بھر کی پیاس کو دور بھگانے کے لیے کیری کا کھٹا میٹھا شربت بنائیں اور پئیں تاکہ ہو افطار کا مزہ بھی دوبالا

image

آج کل گرمی کی وجہ سے ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور اس دوران روزے کو پورا کرنا سب کے لئے آسان نہیں ہے کچھ لوگ پیاس سے بے حال ہوجاتے ہیں اور افطار کے بعد جسم میں کمزوری بھی آجاتی ہے۔

لیکن کیری کا شربت آپ کی دن بھر کی پیاس اور خطرناک گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے بڑا فائدہ مند ہے۔

افطار میں کولڈ ڈرنک یا دیگر مشروبات استعمال کرنے سے اچھا ہے کہ آپ کیری کا کھٹا میٹھا شربت بنائیں خود بھی پئیں سب کو پلائیں۔

ترکیب

٭ کیریوں کو اچھی طرح دھو کر چھیلیں اور ان کو پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے ابال لیں۔

٭ ابالنے کے بعد کیری کو پانی سمیت بلینڈرمیں ڈال کر باریک پیس لیں۔

٭ تھوڑے سے پانی میں چینی ڈال کر شیرہ پکالیں پھر اس میں بلینڈ ہوئی کیری شامل کرلیں۔

٭ ٹھنڈا ہونے پر کیری کے کھٹے میٹھے شربت کو برف ڈال کر سروو کیجئیے۔

٭اس سے نہ صرف گرمی بھاگے گی بلکہ آپ کو تازگی کا بھی احساس ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Keri Ka Sharbat Banane Ka Tarika

Keri Ka Sharbat Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Keri Ka Sharbat Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.