کھانا بناتے وقت جسم پر تیل کے چھینٹے پڑ جائیں تو کیا کریں؟ رانی آپا نے بتائے جلنے کے نشان ٹھیک کرنے کا طریقہ وہ بھی گھر میں موجود ان چیزوں سے

image

کچن میں کام کریں اور جسم پر جلنے کا نشان نہ آئے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا، کبھی نہ کبھی آپکو اسکا تجربہ کرنا ہہی پڑتا ہے۔ اکثر خواتین کا کبھی روٹی سیختے ہوئے ہاتھ جل جاتا ہے تو کبھی گرم بھاپ سے، کبھی ابلا ہوا پانی ہاتھ پہ گر جاتا ہے تو کبھی گرما گرم تیل اڑ کر آپ کے ہاتھ ہا منہ پہ آجاتا ہے۔ درد و تکلیف تو اپنی جگہ لیکن جلنے کا بعد جو اسکن ہر نشان آجاتے ہیں وہ کافی بدنما لگتے ہیں، اور کچھ نشانات تو اتنے ضدی ہوتے ہیں جو جانے کا نام ہی نہیں لیتے۔ اسی لیئے آج ہم لائے ہیں اپنی بہنوں کیلیئے وہ آسان گھریلو ٹوٹکے و طریقے جس سے انکی خوبصورت جلد پر آنے والے یہ داغ بلکل ٹھیک ہوجائیں گے۔

جلنے کا نشان دور کرنے کیلیئے:

اگر آپکا ہاتھ جل گیا ہے اور اس پہ آبلا آگیا ہے تو پہلے اسے دبنے دیں، جب وہ دب جائے اساکے بعد ہی کوئی کریم یا ٹوٹکا لگائیں۔

۔ اسکے لیئے آپکو چاہیئے ہوگی ایک عدد انڈے کی سفیدی، اسے اچھی طرح پھینٹ لیں پھر اس میں ایلو ویرا جیل شامل کرکے مکس کرلیں۔ اب روئی کی مدد سے اس مکسچر کو جلنے کے نشان پر اچھے سے لگائیں اور چھوڑ دیں۔

۔ اگر اسکن جل کر اندر سے سُکڑ گئی ہو، تو اسکے لیئے آپ اس مکسچر میں آتح سے دس قطرے بادام کا تیل اور چھ قطرے وٹامن ای کے ڈالیں۔ اب اسے روئی میں لگا نشان والی جگہ پر بینڈج کی طرح لگا رہنے دیں، اگلی بار جب دوسری روئی لگائیں تب پہلی والی کو ہٹائیں۔

رانی آپا کا ٹوٹکا:

رانی آپا نے بتایا کہ اگر ہاتھ جل جائے یا جلد پر نشان آجائے تو اسکے لیئے گھر میں موجود کن چیزوں سے اسکا علاج ممکن ہے۔

۔ ایک چمچ ثابت کالی مرچیں (چاہیں تو اسے کُوٹ کر بھی لے سکتے ہیں)، چونے کا پانی اور شہد کو آپس میں ملا کر اس کا مکسچر بنا کر اسپرے بوتل میں رکھ لیں، جب بھی ہاتھ جلے یا گرم پھاپ لگے تو فوری طور پر اس مکسچر کو لگالیں۔ اس سے نہ تو آبلا آئے گا نہ ہی نشان پڑے گا۔

۔ اگر نشان پڑ چکا ہے اور کالا ہوگیا ہے تو اس پر روزانہ یہ مکسچر لگائیں، اور لگا کر چھوڑ دیں یہ نہیں کہ بار بار لگا کے ہاتھ دھوئیں۔

ہاتھ جل جائے تو اسکا فوری حل:

۔ کھانا بناتے ہوئے ہاتھ جل جائے تو اسے فورا برف والے پانی میں ڈال دیں۔

۔ جلنے کے فورا بعد شہد لا لینے سے آبلا اور نشان نہیں آتے۔

۔ فوری طور پر ایلو ویرا جیل لگانے سے بھی نشان نہیں آتے۔

You May Also Like :
مزید

Khana Banate Huey Haath Jal Jaye To Rani Aapa Ki Tip

Khana Banate Huey Haath Jal Jaye To Rani Aapa Ki Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khana Banate Huey Haath Jal Jaye To Rani Aapa Ki Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.