شیف نے بتایا کھانے کا ذائقہ بڑھانے کا راز ۔۔ تو اب ہر کھانا بنے گا مزیدار، بس کھانا بناتے وقت یہ دو اہم کام لازمی کریں اور ہوٹل جیسا کھانا بنائیں

image

کھانا ہوٹل کے جیسا بن جائے، گھر والوں کو پسند آجائے، جو کھائے وہ انگلیاں بھی کھا جائے، یہ خواہش سب خواتین رکھتی ہیں کیونکہ ہوٹل کا کھانا کھانے کے لئے گھر والے ان کے ہاتھ کا بھی نہیں کھاتے جوکہ اتنی محنت اور محبت سے بناتی ہیں۔ لیکن ہم آپ کے لئے ماہر شیف کی بتائی ہوئی کچھ ٹپس اور خفیہ راز اس آرٹیکل میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے خواتین اپنے شوہروں کا دل جیت لیتی ہیں۔

اس لئے اب سے آپ جب بھی کھانا بنائیں، ہماری ویب کے وومن کارنر میں موجود شیف ٹپس اور اہم راز کو آزمانا نہ بھولیئے گا، کیونکہ کھانا جتنا ذائقہ دار ہوگا، گھر والے بھی اتنے ہی آپ سے متاثر ہوں گے۔

ٹپس:

٭ کھانے میں چمچ ہمیشہ سیدھے ہاتھ کی جانب سے چلائیں اور جب چاول بنا رہی ہوں تو صرف ایک مرتبہ چمچ چلائیں، ایسے چاول ٹوٹے گا بالکل بھی نہیں، ساتھ ہی آپ نمک اور مرچ کو چمچ میں ایک ساتھ ڈال کر مکس کرلیں تاکہ اضافی نمکیات مرچ میں جذب ہوکر کھانے کا ذائقہ خراب نہ ہوں۔ کیونکہ مرچ آئل کے ساتھ حل نہیں ہوتی، یوں کھانے کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے۔

ٹپس:

٭ جب بھی سالن بنانے جائیں، اس میں گوشت کو ابال کر ڈالیں، اور گوشت ابالتے وقت اس میں دھنیا پاؤڈر اور ذرا سی ہلدی کے ساتھ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرلیں، اس کے علاوہ سبزیوں میں مرچ پاؤڈر کم سے کم استعمال کریں اور آدھا چمچ اجینو موتو کا استعمال کریں، یہ بہت فائدے مند ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Khanay Ka Taste Barhane Ka Tarika

Khanay Ka Taste Barhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khanay Ka Taste Barhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.