اگر برتن دھونے سے آپ کے ہاتھ پھٹ کر خراب ہوگئے ہیں تو جانیئے کہ ڈاکٹر بلقیس پھٹے ہاتھوں کو نرم بنانے کے لئے کیا ٹوٹکہ بتاتی ہیں

image

خواتین کے ہاتھ اکثر پھٹے پھٹے رہتے ہیں اور بعض خواتین کے ہاتھ تو اتنے زیادہ سخت ہوتے ہیں کہ جو بھی ان سے ہاتھ ملائے تو ان کے ہاتھوں کی سخت جلد محسوس ہوتی ہے، مگر اکثر خواتین کے ہاتھوں کی جلد سخت اس لئے ہوتی ہے کیونکہ وہ تقریباً روزانہ ہی صابن سے یا ڈش واشنگ بار سے برتنوں کو دھوتی ہیں۔ ان میں بیٹا مافورسینک تھائی ایگزفارسیکا مالیکیولز ہوتے ہیں جو جلد کو سخت کر دیتی ہے، اسی لئے اکثر ڈاکٹر بھی آپ کو وہی صابن استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جن میں کیفورلک ایسڈ ہو، جوکہ جلد کو سخت ہونے سے بچاتے ہیں۔

لیکن آج ہم وومن کارنر میں ڈاکٹر بلقیس کی ہاتھوں کی سخت جلد کو نرم و ملائم اور پھٹے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں، جس کا استعمال جلد ہی آپ کے ہاتھوں کو حسین بنادے گا۔

ٹپس:

٭ ایک چمچ مکھن، ایک گرام کافور کا پاؤڈر اور ایک گرام سہاگہ پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک ملائم سا پیسٹ تیار کرلیں۔

٭ اس پیسٹ کو ہاتھوں پر لگائیں، جب بھی برتن دھوئیں، ہاتھوں کو خشک کرنے کے بعد یہ پیسٹ لگائیں۔ رات کو سونے سے قبل اس کو لازمی استعمال کریں۔

اس سے خراب اور سخت ہاتھ بھی نرم ہوں گے، ساتھ ہی ہاتھوں کی رنگت بھی نکھرے گی، اور اگر اس کو اپلائی کرنے کے بعد جلد پر خآرش محسوس ہو تو آپ کو اس میں گلاب کا عرق اور دودھ شامل کرکے لگائیں۔

You May Also Like :
مزید

Kharab Hath Naram Banane Ke Liye

Kharab Hath Naram Banane Ke Liye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Kharab Hath Naram Banane Ke Liye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.