آج کل مہنگائی ہونے کے باوجود جوتوں کا معیار گرتا جارہا ہے۔ بچوں کے اسکول کے جوتوں کی ہی بات کرلیں سال گزرتا نہیں جوتے کے میجک اسٹیکر ٹیپ خراب ہوجاتی ہیں اور والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتی ہیں۔ کیونکہ ااکثر والدین کے لیے بچوں کے اخراجات پہلے ہی بہت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر کچھ ماہ بعد نئے جوتے نہیں خرید سکتے ہیں۔
لیکن آج ہم اس مسئلے کا حل ہم آپکو بتاتے ہیں جو آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

پہلے تو جوتوں کی خراب میجک اسٹیکر ٹیپ کو آئرن کے برش یا کیل کی مدد سے صاف کرلیں۔ایسا کرنے سے یہ دوبارہ استعمال کے قابل بن جاتے ہیں لیکن اگر یہ بہت زیادہ خراب ہیں اور ایسا کرنے سے بھی ٹھیک نہیں ہوتے تو آپ ان کو بتائے گئے طریقے سے گھر میں ہیں تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔
-
* جوتے میں لگے خراب میجک اسٹیکر
ٹیپ کو قینچی یا کٹر کی مدد سے دھیان سے کاٹ لیں اور احتیاط کریں کے صرف اسٹیکر کٹے
جوتا صحیح رہے۔
-
* پھر ایک میجک اسٹیکر ٹیپ اور کوئی
اچھی کمپنی کی گلو لیں اور پرانی اسٹیکر کی جگہ پر گلو کی مدد سے مضبوطی سے لگا دیں۔
-
* ایسے کرنے سے جوتے کی عمر میں کچھ ماہ
کا اور اضافہ ہوجائے گا۔
-
* میجک اسٹیکر ٹیپ آپ کو آرام سے کسی
بھی دھاگے کی دکان سے مناسب قیمت میں مل جائے گی۔