پانی کی ٹینکی سے کھارا پانی آتا ہے تو ۔۔ کھارے پانی کو میٹھا کرنے اور ٹینکی میں بس چند روپے کی یہ چیز ملائیں اور کمال دیکھیں

image

اکثر گھروں میں کھارا پانی آتا ہے جس کی وجہ سے وہ میٹھے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور ان کا خرچہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں کچھ گھریلو طریقے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ کھارے پانی کو صاف بناسکتے ہیں وہ بھی کم خرچے میں۔ بعض اوقات پانی کی ٹینکی بھی گندی ہو جاتی ہے اور اس کا پانی بدبو دار محسوس ہوتا ہے تو ایسے میں آپ صرف 50 روپے کے خرچے میں اپنے 2 مسئلے حل کرسکتے ہیں۔

کھارے پانی کو صاف کیسے بنائیں؟

٭ گھر کے ٹینک میں موجود پانی کو صاف بنانے کے لئے اس میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس سے نیچے بیٹھ جاتی ہے اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ عموماً گھروں میں یہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ بہت کارآمد ہے۔ اگر پانی زیادہ گندہ ہے یا ٹینک کی گہرائی زیادہ ہے تو اس میں پھٹکری کے ساتھ آپ کیلشیئم بائی کاربونیٹ نامی کیمیکل بازار سے خرید کر ڈال دیں، اس سے پانی بالکل صاف ہو جاتا ہے اور پینے میں بھی ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔ پانی کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آپ سلفر پاؤڈر خرید کر بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی کلورین کے چند قطرے، یہ دونوں کیمیکل ایک صاف محلول بناتے ہیں جس سے پانی میں موجود گندگی کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کے لئے فائدے مند ہو جاتا ہے۔

ٹینک کی صفائی کیسے کریں؟

ٹینک کی صفائی کے لیے اس میں بلیچنگ پاؤڈر اور سرف ملا کر ڈالیں اور اچھی طرح صاف کرلیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کی بوتل کو کاٹ کر پائپ کے ذریعے تصویر میں دکھائے گئے طریقے سے چسپاں کرکے پانی نکال لیں یوں ٹینک کے اندر موجود بدبودار پانی بھی نکل جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Khare Pani Ko Meetha Kaise Banaye

Khare Pani Ko Meetha Kaise Banaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khare Pani Ko Meetha Kaise Banaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.