کھٹملوں سے بچنے کے لئے
۱۔ گندھک کی دھونی دیں ۔
۲۔ اجوائن پیس کر تیز گرم پانی میں ملا کر اسپرے کریں ۔
۳۔ پلنگ کی خالی جگہوں میں پودینے کی شاخین ٹھونس دیں ۔
۴۔ نیم کے پتے پلنگ پر رکھیں اور نیم کے پانی کا چھڑکاؤ کریں ۔
ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ کٹھمل کے کاٹے کیلئے بہت شاندار طریقہ سے آرام پہنچاتا ہے ۔ ٹوتھ پیسٹ کے اندر پایا جانے والا Cooling Mentholخارش اور جلن کو کم کرتا ہے ۔ یادرہے کہ اس مقصد کے لئے سفید ٹوتھ پیسٹ ہی استعمال کریں ، جیل والا نہیں ۔
طریقہ استعمال
تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لے کر کٹی ہوئی جگہ پر لگائیں اور دس منٹ کے لئے چھوڑدیں اور پھر دھولیں ۔
ٹی بیگز
گیلے ٹی بیگز بھی کٹھمل کے دانے پر خارش اور جلن کے لئے بہت کار آمد ہے ۔ اس کے اندر پائی جانے والی بے حس کرنے والی (Anesthetic)خصوصیات کٹھمل کے کٹے سے آرام پہنچانے کے لئے انتہائی مددگار ہے ۔
طریقہ استعمال
ایک استعمال شدہ ٹی بیگز لیں جو سوکھا نہ ہو ، فریج میں رکھ دیں اور تیس منٹ بعد نکال لیں اور کٹے کی جگہ پر رکھ دیں ۔
پندرہ منٹ تک رکھے رہنے دیں اور پھر ہٹالیں ۔